پاکستان: سڑک حادثات میں 6 افراد ہلاک، دس زخمی

پاکستان کے مشرقی پنجاب صوبے میں منگل کی صبح ریلوے کراسنگ سے گزرتے ہوئے ایک اسکول وین کے ٹرین سے ٹکرانے سے کم از کم دو طالب علم ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مختلف سڑک حادثات میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور دس زخمی ہوئے۔ مقامی میڈیا نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ پاکستان کے مشرقی پنجاب صوبے میں منگل کی صبح ریلوے کراسنگ سے گزرتے ہوئے ایک اسکول وین کے ٹرین سے ٹکرانے سے کم از کم دو طالب علم ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

موقع پر موجود مقامی لوگوں اور بچاؤ عملہ نے زخمیوں کو بس سے باہر نکالا اور نجی اسپتال لے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ وین ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ جو مبینہ طور پر موقع سے فرار ہو گیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پیر کی رات گئے ایک سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد چار دیگر گاڑیاں بھی کار سے ٹکرا گئیں جس سے چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں علاج کے دوران چاروں کی موت ہو گئی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔