پاکستان: کراچی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ، خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 11 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

user

قومی آوازبیورو

کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 11 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق سائٹ ایریا نورس چورنگی پر راشن کی تقسیم کے دوران بَھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

بتایا جا رہا ہے کہ راشن تقسیم کے دوران بہت سے افراد بے ہوش بھی ہو گئے جنھیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں زیر علاج کچھ افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق راشن تقسیم کے دوران بَھگدڑ کے دوران نالے کی دیوار بھی گری، کئی افراد نالے کے پانی میں گرے جبکہ کچھ بھاگنے کے دوران گر کر زخمی ہوئے۔ سائٹ ایریا سیمنز چورنگی پر فیکٹری کا مالک عبدالخالق نامی شخص بغیر پولیس کو اطلاع دیئے راشن تقسیم کر رہا تھا، تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے پانی کا پائپ ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے پورے پلانٹ میں پانی بھر گیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جس جگہ راشن تقسیم کیا جارہا تھا وہاں کرنٹ لگنے کی وجہ سے بھگدڑ مچی۔ بھگدڑ کے دوران قریبی نالے کی دیوار بھی گر گئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سائٹ ایریا میں بھگدڑ مچنے اور نالے میں گرنے سے 8 لاشیں عباسی شہید ہسپتال لائی گئیں، اب تک 4 زخمی بھی ہسپتال لائے گئے ہیں۔

ایس ایس پی کیماڑی فداحسین جانوری کے مطابق فیکٹری انتظامیہ نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو آگاہ نہیں کیا تھا، راشن اور زکوة کی تقسیم کے حوالے سے کوئی اطلاع پولیس کو نہیں دی گئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر فیکٹری منیجر سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔

فدا حسین جانوری نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد کا تعلق فیکٹری انتظامیہ سے ہے، انتظامیہ کے مزید افراد کو بھی جلد حراست میں لے لیا جائے گا، واقعہ کی انکوائری ایس پی سائٹ مغیز ہاشمی کو دے دی گئی، انکوائری مکمل ہونے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیمنز چورنگی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کر لی، انہوں نے کہا کہ راشن کی تقسیم اور فلاحی کاموں کیلئے انتظامیہ کو باقاعدہ اطلاع دینی چاہئے، 11 افراد کے جاں بحق ہونے کی رپورٹ انتہائی تکلیف دہ ہے، انہوں نے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں کے بہتر علاج معالجہ کی ہدایت کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔