پاکستان میں دردناک سڑک حادثہ، وین گہری کھائی میں گرنے سے 16 افراد جاں بحق، 30 دیگر زخمی

وین پنجاب کے لاپاری سے سندھ کے بادِن جا رہی تھی۔ تیز رفتار کے سبب گاڑی گہری کھائی میں گر گئی اور چیخ و پکار کا عالم پیدا ہو گیا۔ اس حادثہ کے بعد پورے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔

<div class="paragraphs"><p>سڑک حادثہ کی علامتی تصویر، سوشل میڈیا</p></div>

سڑک حادثہ کی علامتی تصویر، سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

پاکستان میں ایک دردناک سڑک حادثہ میں کم از کم 20 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ حادثہ ایک وین کے گہری کھائی میں گرنے کے سبب پیش آیا۔ تقریباً 30 افراد اس حادثہ میں زخمی بھی ہوئے ہیں، جنھیں فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مہلوکین میں خواتین اور بچوں کے شامل ہونے کی اطلاع بھی موصول ہو رہی ہے۔ حادثہ کی وجہ وین کی تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے۔

یہ حادثہ پاکستان کے سندھ علاقہ میں پیش آیا۔ دمشورو ضلع میں ایک وین پہاڑی علاقوں سے گزر رہی تھی۔ وین کی رفتار بہت تیز تھی، جس کے سبب اس کا توازن بگڑ گیا اور ڈگمگاتے ہوئے گاڑی گہری کھائی میں گر گئی۔ ذرائع کے مطابق اس گاڑی میں کولہی قبیلہ کے لوگ موجود تھے۔ وین پنجاب کے لاپاری سے سندھ کے بادِن جا رہی تھی۔


اس حادثہ کی وجہ سے علاقہ میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ وین میں سوار زخمی لوگوں میں چیخ و پکار بھی مچ گئی۔ حادثہ کی خبر ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور بچاؤ ٹیم نے سبھی زخمیوں کو کھائی سے نکال کر قریبی اسپتال میں داخل کروایا۔ ڈپٹی کمشنر غضنفر قادری نے حادثہ کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ وین میں کئی مزدور بھی تھے۔ یہ سبھی بلوچستان میں گیہوں کی کٹائی کرنے گئے تھے اور وہاں سے کام پورا کر کے گھر لوٹ رہے تھے۔

بچاؤ ٹیم نے میڈیا اہلکاروں سے بات چیت میں بتایا کہ مہلوکین کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔ کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ سبھی زخمیوں کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے، لیکن کچھ کی حالت بہتر ہونے کی جگہ بگڑتی ہوئی محسوس ہو رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔