عمران خان نے پاکستان کے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا

عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں 176 ووٹ حاصل کر کے اکثریت ثابت کر دی ہے۔ پنجاب کے وزیر اور کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو حلف برداری تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔

UNI
UNI
user

قومی آوازبیورو

18 Aug 2018, 11:18 AM

کرکٹر سے سیاسی رہنما بنے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے ہفتہ کے روز پاکستان کے 22ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا۔ تقریب حلف برداری اسلام آباد میں واقع ایوان صدر کے اندر صدر مملکت ممنون حسین نے کرائی۔

پاکستان میں 15 ویں قومی اسمبلی کے لئے 25 جولائی کو انتخابات کا عمل مکمل ہوا تھا اور اگلے دن نتائج جاری کر دئے گئے تھے۔ انتخابات کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 116 نشستیں حاصل کر کے سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری۔ مخالف پارٹیوں پاکستان مسلم لیگ (پی ایم ایل این) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے بلترتیب 64 اور 43 نشستیں حاصل کیں۔ حالانکہ عمران خان 342 نشتوں پر مشمل قومی اسمبلی میں اکثریت کا ہدف (172) حاصل نہیں ہوا تھا۔

جمعہ کے روز قومی اسمبلی کے کل 176 ارکان نے عمران خان کو حمایت دی جبکہ ان کے حریف شہباز شریف محف 96 ووٹ ہی حاصل کر سکے۔ اس کے بعد پی ٹی آئی سربراہ کے پاکستان کے نئے وزیر اعظم بننے کی راہ ہموار ہو گئی۔

حلف برداری تقریب میں ہندوستان کے کرکٹر سے سیاسی رہنما بنے پنجاب حکومت میں وزیر نوجوت سدھو شامل ہونے کے لئے جمعہ کے روز ہی پہنچ گئے تھے۔ پاکستان پہنچ کر سدھو نے کہا تھا، ’میں یہاں سیاسداں کے طور پر نہیں آیا۔‘

حلف برداری تقریب کی براہ راست نشریات مندرجہ ذیل لنک پر دیکھیں:

حلف برداری تقریب میں نوجوت سنگھ سدھو پاکستان مقبوضہ کشمیر کے صدر مسعود خان کے برابر میں بیٹھے۔

UNI
UNI
18 Aug 2018, 10:52 AM

* عمران خان نے پاکستان کے 22ویں وزیر اعظم کے بطور حلف لے لیا ہے۔

* صدر مملکت ممنون حسین نے عمران کو عہدے کا حلف دلوایا۔ ایوان صدر کے اندر مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

* نوجوت سنگھ سدھو نے نئے پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کی۔

* عمران کی اہلیہ بشری مانیکا جو اب پاکستان کی خاتون اول ہیں انہیں بھی مبارکباد دی جا رہی ہے۔

تقریب میں شریک ہونے والے مہمانان:

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی، سابق ہندوستانی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو، سابق کرکٹر وسیم اکرم، اداکار جاوید شیخ، گورنر پنجاب پاکستان چوہدری سرور، اسمبلی اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی، سابق کرکٹر رمیز راجہ، کارگزار وزیر اعظم پاکستان ناصر الملک، پی ٹی آئی کے متعدد رہنما، فوجی سربراہ قمر جاوید باجوہ۔

18 Aug 2018, 10:45 AM
حکومت پاکستان کی طرف سے حلف برداری کا ٹوئٹ

حکموت پاکستان کے ٹوئٹ ہینڈل سے لکھا گیا، ’’اسلام بعد کے ایوان صدر میں جاری تقریب کے دوران عمران خان پاکستان کے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف لینے جا رہے ہیں۔ صدر مملکت ممنون حسن انہیں حلف دلوائیں گے۔‘‘


18 Aug 2018, 10:27 AM
نوجوت سنگھ سدھو حلف برداری تقریب کے دوران

نوجوت سنگھ سدھو عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔ پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب کے دوران ان سے مصافحہ کر کے استقبال کیا۔

18 Aug 2018, 8:51 AM

کرکٹر سے رہنما بنے عمران خان آج پاکستان کے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیں گے۔ اسلام آباد میں ہونے والی حلف برداری کے بعد وہ ملک کے 22ویں وزیر اعظم ہوں گے۔ ہندوستان سے نوجوت سنگھ سدھو عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شامل ہونے کے لئے جمعہ کو ہی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

گزشتہ روز جب عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں اکثریت ثابت کی تو اس کے بعد انہوں نے کئی وعدے کئے۔ قومی اسمبلی کی کل 336 سیٹیں ہیں اور اکثریت کے لئے 173 سیٹیں درکار تھیں، عمران خان نے اس سے تین سیٹیں زیادہ حاصل کر لیں۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے اعلان کیا کہ 65 سالہ عمران خان کو 176 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ ان کے حریف شہباز شریف کو محض 96 ووٹ ہی مل سکے۔


18 Aug 2018, 10:07 AM
تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوگا

عمران خان کی حلف برداری تقریب میں غیر ملکی سفیر مختصر تعداد میں شرکت کریں گے۔ حلف برداری سے پہلے قومی ترانہ بجایا جائے گا جس کے بعد کابینہ سکریٹری صدر مملکت سے تقریب شروع کرنے کی اجازت طلب کریں گے۔ تقریب کے بعد نو منتخب وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوگا جس کے بعد صدر مملکت ممنون حسین نومنتخب وزیراعظم عمران خان سے اُن کے عہدے کا حلف لیں گے اور پھر دستاویز پر دستخط کریں گے۔

18 Aug 2018, 10:14 AM
حلف برداری تقریب میں شامل ہو رہے مہمانان

عمران خان کی حلف برداری تقریب میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ تقریب میں پی ٹی آئی کے نائب سربراہ شاہ محمود قریشی، سابق کرکرٹر اور پنجاب (ہندوستان) کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو، سابق کرکٹر سے کمنٹیٹر بنے رمیز راجہ، پنجاب پاکستان کے نومنتخب اسپیکر چوہدری پرویز الہی، گلوکار سلمان احمد اور ابرار الحق، اداکار جاویش شیخ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا و دیگر شامل ہو رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */