نواز شریف کی زرداری سے ملنے کی چوتھی کوشش ناکام

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے نوازشریف سے ملاقات سے انکار کردیا۔ نوازشریف نے گزشتہ روز ایک پاکستانی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ملک اور جمہوریت کے لیے آصف زرداری سے بغیر کسی شرط کے ہاتھ ملانے کو تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور نوازشریف کےد رمیان ملاقات کی کوششیں گزشتہ تین سے چار ماہ سے جاری تھیں لیکن یہ چوتھی کوشش بھی ناکام ہوگئی ہے اور آصف زرداری نے نوازشریف سے ملنا یا ہاتھ ملانا خارج از امکان قرار دیدیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری سمجھتے ہیں کہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے ذمہ دار نوازشریف ہیں، انہیں صرف اپنی ذات کے لیے میثاق جمہوریت یاد آتا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر کا مؤقف ہے کہ انہیں ہمیشہ ڈسا گیا ہے، پیپلزپارٹی نے میثاق جمہوریت کیا جس کا اسے نقصان ہوا اور نوازشریف آخری وقت میں انہیں چھوڑ کر چلے گئے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ان سے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کرانے کی درخواست کی تھی تاکہ حلقہ بندیوں سے متعلق بل پر قانون سازی کی جاسکے۔

اس سے قبل وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ نوازشریف نے انہیں آصف زرداری کو منانے کا ٹاسک دیا تھا جس میں وہ ناکام ہوگئے۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 23 Nov 2017, 12:16 PM