پاکستان میں پھر مسجد کو بنایا گیا ہدف، خود کش دھماکہ میں کئی افراد ہلاک

دھماکہ قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں ہوا جس میں کم از کم 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ دھماکہ کے وقت مسجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، سوشل میڈیا</p></div>

علامتی تصویر، سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

ابھی گزشتہ جمعہ کی ہی بات ہے جب پاکستان کے جنوبی وزیرستان میں ایک مسجد کو نشانہ بناتے ہوئے خود کش دھماکہ کیا گیا تھا۔ اب ایک بار پھر پاکستان میں مسجد کو ہدف بناتے ہوئے بم دھماکہ کیا گیا ہے۔ یہ دھماکہ پیشاور میں جمعہ کی نماز کے دوران ہی کیا گیا، جس کی وجہ سے کئی ہلاکتوں کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ دھماکہ قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں ہوا جس میں کم از کم 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں 30 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی دی جا رہی ہے۔ حالانکہ پولیس نے ابھی تک کسی ہلاکت یا زخمیوں کی تعداد سے متعلق بیان جاری نہیں کیا ہے۔ دھماکہ کے وقت مسجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے دھماکہ کے بعد علاقے کو گھیر لیا اور فوری طور پر راحت و بچاؤ کاری کا عمل شروع کر دیا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں بغرض علاج داخل کرایا گیا ہے۔ اب تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔


قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی سے جڑے واقعات لگاتار بڑھتے جا رہے ہیں۔ حال ہی میں جاری ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال فروری میں دہشت گردانہ حملے 73 فیصد بڑھے ہیں۔ ان حملوں میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ بلوچستان رہا، جہاں دہشت گردانہ واقعات معمول بن گئے ہیں۔ حال ہی میں بلوچستان میں ہی جعفر ایکسپریس ٹرین کو یرغمال بنانے کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔ ٹرین کو یرغمال بنائے جانے کے بعد علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔