میاں شہباز شریف ہوں گے پاکستان کے نئے وزیر اعظم، اپوزیشن نے کیا نامزد

پاکستانی میڈیا کے مطابق نئے قائد ایوان زیریں کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ (ن) نے ایک سے زیادہ کاغذات نامزدگی حاصل کیے تھے، تاہم شہباز شریف متحدہ اپوزیشن کے قائد ایوان کے لئے مشترکہ امیدوار ہیں۔

میاں شہباز شریف / Getty Images
میاں شہباز شریف / Getty Images
user

قومی آوازبیورو

اسلام آباد: پاکستان کی قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف لائی گئی تحریک عدم اعتماد کے کامیاب ہونے جانے کے بعد انہیں وزیر اعظم کا عہدہ گنوانا پڑا اور اب متحدہ اپوزیشن نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔ چنانچہ، میاں شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق نئے قائد ایوان زیریں کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ (ن) نے ایک سے زیادہ کاغذات نامزدگی حاصل کیے تھے، تاہم شہباز شریف متحدہ اپوزیشن کے قائد ایوان کے لئے مشترکہ امیدوار ہیں۔ ادھر، عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے منصب کے لیے شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ قومی اسمبلی نئے وزیر اعظم کا انتخاب کل کرے گی، کاغذات نامزدگی آج دن 2 بجے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، کاغذات کی جانچ پڑتال 3 بجے تک ہوگی۔


یاد رہے کہ عمران خان کے خلاف رات گئے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی سکریٹریٹ نے اسمبلی ایجنڈا جاری کیا تھا، جس کے مطابق قومی اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا انتخاب پیر 11 اپریل کو ہوگا۔ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہارنے والی جماعت کسی دوسرے امیدوار کو نامزد کرنے کے ساتھ ساتھ دوبارہ اسی شخص کو بھی بطور امیدوار نامزد کر سکتی ہے جو پہلے ہار چکا ہو۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔