پاکستان کے مشہورعالم دین  مولانا طارق جمیل کے بیٹے  کا گولی لگنے سے انتقال

پاکستانی عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل اتوارکو صوبہ پنجاب کے تلمبہ میں انتقال کر گئے۔ بیٹے کی موت کے بعد پورا خاندان غمزدہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل اتوار (29 اکتوبر) کو گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔ اس خبر کی تصدیق خود مولانا طارق  جمیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'X' پر اپنے آفیشل ہینڈل پر کی ہے۔ عاصم جمیل کی موت کے بعد پورا خاندان غمزدہ ہے۔ عاصم کی موت گولی لگنے سے ہوئی بتائی جاتی ہے۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف سے لے کر عمران خان کی پارٹی تک نے عاصم کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستانی نیوز ویب سائٹ دی ڈان کے مطابق پنجاب کی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ڈان نیوز کے مطابق والد طارق  جمیل نے کہا، 'دکھ کی اس گھڑی میں ہم آپ سب سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اللہ میرے بیٹے کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔


میاں چنوں سٹی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) محمد سلیم نے بتایا کہ عاصم کو تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر لے جایا گیا، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی لاش کو ان کے اہل خانہ صحت مرکز سے گھر لے گئے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری قمر ایوب خان نے ٹویٹ کیا، 'مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی حادثے میں اچانک موت کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ مولانا طارق جمیل صاحب سے کئی بار ملاقات ہوئی اور ان کے کئی خطبات بھی سنے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مولانا طارق جمیل صاحب اور ان کے تمام اہل خانہ کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے اور عاصم جمیل کو  جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔


ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملتان کے ریجنل پولیس آفیسر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 'شواہد اور فرانزک رپورٹ کی روشنی میں موت کی وجہ کا تعین کیا جائے۔' پاکستان کے قائم مقام وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اس واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور دیگر اعلیٰ اہلکار موقع پر موجود ہیں  اور انہوں نے شواہد اکٹھے کئے۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔