بدحال پاکستان کے منھ پر ملیشیا نے لگایا شدید طمانچہ، قرض ادا نہ کرنے پر مسافر طیارہ ضبط کر لیا

ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بوئنگ 777 طیارہ کو پی آئی اے نے ملیشیا کے ساتھ لیز سسٹم کے ذریعہ حاصل کیا تھا، مبینہ طور پر 4 ملین ڈالر کے بقایہ کی ادائیگی نہ کرنے پر اس مسافر طیارہ کو ضبط کر لیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>پی آئی اے، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پی آئی اے، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

پاکستان اس وقت معاشی بحران کی زد میں ہے اور سیاسی حالات بھی انتہائی خراب ہیں۔ ایسے میں اس کے دوست ملک ملیشیا نے ایک ایسا قدم اٹھایا ہے جو پاکستان کے لیے پریشان کن ہے۔ دراصل ملیشیا نے طیارہ کا بقایہ ادا نہ کرنے پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے بوئنگ 777 مسافر طیارہ کو ضبط کر لیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان بے حد گہری دوستی ہے، اس کے باوجود کئی مواقع پر ملیشیا نے پاکستان کو جھٹکا دیا ہے۔

ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بوئنگ 777 طیارہ کو پی آئی اے نے ملیشیا کے ساتھ لیز سسٹم کے ذریعہ حاصل کیا تھا۔ مبینہ طور پر 4 ملین ڈالر کے بقایہ کی ادائیگی نہ کرنے پر اس مسافر طیارہ کو ضبط کر لیا گیا۔ یہ بھی جانکاری دی گئی ہے کہ ملیشیا نے پاکستان کے طیارہ کو کوالالمپور بین الاقوائی ہوائی اڈے پر ضبط کیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ بی ایم ایچ رجسٹریشن نمبر والے طیارہ کو دوسری بار کوالالمپور ہوائی اڈے پر بقایہ کی ادائیگی نہ ہونے پر ضبط کیا گیا ہے۔ یہ ضبطی کا فیصلہ بقایہ ادائیگی کو لے کر ایک مقامی عدالت سے حکم ملنے کے بعد لیا گیا ہے۔


اس سے قبل ملیشیا نے پاکستانی طیارہ کو قرض ادائیگی نہ ہونے پر ہی 2021 میں کوالالمپور میں ایئرپورٹ پر ضبط کر لیا تھا۔ بعد میں بقایہ کی ادائیگی کے سفارتی وعدہ پر طیارہ کو چھوڑا گیا تھا۔ ضبط پی آئی اے طیارہ کو 27 جنوری کو 173 مسافروں اور کرو ممبرس کے ساتھ پاکستان واپس لایا گیا تھا۔ گزشتہ دو سالوں میں دو بار طیارہ کی ضبطی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے لیے چیلنجز کھڑے کر دیئے ہیں۔ لیز کا ایشو اسے کانٹے کی طرح چبھ رہا ہے کیونکہ بار بار آپریشن متاثر ہو رہا ہے۔ ایئرلائنز کا مالی استحکام بھی ڈگمگایا ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔