اہم خبریں: راہل گاندھی کی شکاگو یونیورسٹی کے پروفیسر دیپیش چکرورتی سے خصوصی گفتگو، دیکھیں ویڈیو

راہل گاندھی
راہل گاندھی
user

قومی آوازبیورو

12 Feb 2021, 11:04 PM

راہل گاندھی کی شکاگو یونیورسٹی کے پروفیسر دیپیش چکرورتی سے خصوصی گفتگو، دیکھیں ویڈیو

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے شکاگو یونیورسٹی کے پروفیسر دیپیش چکرورتی سے مختلف ایشوز پر آن لائن گفتگو کی۔ پوری بات چیت آپ ذیل میں دی گئی ویڈیو پر سن سکتے ہیں۔

12 Feb 2021, 8:19 PM

مرکزی وزیر جی. کشن ریڈی نے اویسی اور چندرشیکھر راؤ کو بنایا تنقید کا نشانہ

مرکزی وزیر مملکت جی. کشن ریڈی نے آج اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی اور تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے. چندر شیکھر راؤ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ٹی آر ایس پارٹی ووٹ کے لیے تلنگانہ کو برباد کر رہی ہے۔ انھوں نے تلنگانہ کو بدعنوان ریاست بنایا ہے۔ تلنگانہ میں آج بدعنوانی بڑھ گئی ہے۔ کے سی آر اور اسدالدین اویسی مل کر تلنگانہ میں راج کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔‘‘

12 Feb 2021, 7:45 PM

تمل ناڈو کی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ سے اب تک 11 افراد کی موت، 36 زخمی

تمل ناڈو کے وردھونگر واقع پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ کے بعد جو آتشزدگی ہوئی، ان میں اب تک 11 افراد کے ہلاک ہونے کی خبریں سامنے آ چکی ہیں۔ اس حادثہ میں اب تک 36 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع مل چکی ہے اور اس تعداد میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔ اس درمیان تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ نے مہلوکین کے کنبہ کو 3 لاکھ روپے اور سنگین طور پر زخمی افراد کو 1 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔


12 Feb 2021, 6:51 PM

پی ایم مودی 90 سے ہمارے دوست ہیں: دنیش ترویدی

ترنمول لیڈر دنیش ترویدی کے ذریعہ راجیہ سبھا رکنیت سے استعفیٰ دیے جانے کے بعد ایسی قیاس آرائیاں تیز ہو گئی ہیں کہ وہ جلد بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں جب میڈیا نے ان سے سوال کیا تو انھوں نے کہا کہ ’’ابھی ہم اپنے آپ میں شامل ہو رہے ہیں۔ پہلے اپنے آپ میں ہم شامل ہو جائیں پھر کہیں کچھ سوچیں گے۔ ہمارے بی جے پی کیا، یچوری، ادھو ٹھاکرے بھی ہمارے دوست ہیں۔ وزیر اعظم تو 90 سے ہمارے دوست ہیں۔‘‘

12 Feb 2021, 5:22 PM

پرتگال میں ’لاک ڈاؤن‘ یکم مارچ تک کے لیے بڑھایا گیا، حالات تشویشناک

پرتگالی پارلیمنٹ نے یکم مارچ تک کے لیے ملک میں ’اسٹیٹ آف ایمرجنسی‘ کو رینیو کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس سے حکومت کو لاک ڈاؤن اور کووڈ-19 سے متعلق سبھی تدبیروں کو نافذ کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوزا نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ میں کہا کہ ’’یہ دو ہفتہ مشکل بھرا تھا، لیکن یہ اس سے بہتر طریقے سے ختم ہوئے جیسے یہ شروع ہوئے تھے۔ یہ دنیا میں سب سے خراب اعداد و شمار کے ساتھ شروع ہوا اور اس نے ہیلتھ اسٹرکچر پر بہت دباؤ ڈالا۔‘‘


12 Feb 2021, 4:09 PM

تمل ناڈو واقع پٹاخہ فیکٹری میں آتشزدگی، 6 افراد ہلاک، راہل گاندھی کا اظہارِ غم

تمل ناڈو کے ورودھونگر واقع ایک پٹاخہ فیکٹری میں زبردست آتشزدگی کی وجہ سے 6 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ اس خبر کی اطلاع ملنے کے بعد کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کر مہلوکین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’پٹاخہ فیکٹری میں آتشزدگی کے شکار لوگوں کے لیے افسردہ ہوں۔ جو لوگ پٹاخہ فیکٹری کے اندر پھنس گئے، ان کے بارے میں سوچ کر تکلیف ہو رہی ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے لکھا ہے کہ ’’میری ریاستی حکومت سے گزارش ہے کہ متاثرین کو جلد مدد پہنچائی جائے اور ریلیف مہیا ہو۔‘‘

12 Feb 2021, 2:56 PM

مغربی بنگال میں تشدد سے مایوس ترنمول رکن پارلیمنٹ نے راجیہ سبھا سے دیا استعفیٰ

ترنمول کانگریس کو آج اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب اس کے راجیہ سبھا رکن دنیش ترویدی نے اپنی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’جس طرح سے میری ریاست (مغربی بنگال) میں تشدد ہو رہا ہے اور ہم یہاں بس بیٹھے ہوئے ہیں، کچھ بول نہیں سکتے تو اس سے اچھا ہے کہ میں اپنا استعفیٰ نامہ دے دوں۔ میں آپ سے کہنا چاہتا ہوں کہ میں آج راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔‘‘


12 Feb 2021, 1:43 PM

لداخ میں ہندوستان-چین افواج کے پیچھے ہٹنے کے معاملہ پر کانگریس کا التوا کا نوٹس

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری نے لوک سبھا میں التوا کا نوٹس پیش کر کے ہندوستان اور چین کی افواج کے لداخ میں پیچھے ہٹنے کے معاملہ پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گزشتہ روز پارلیمنٹ می یہ اعلان کیے جانے کے بعد کہ لداخ میں ہندوستان اور چین کی افواج پیچھے ہٹنے پر رضامند ہو گئی ہیں۔

آج صبح اس معاملہ پر کانگریس لیڈرا راہل گاندھی نے پریس کانفرنس کر کے حکومت پر چین کے سامنے جھک جانے کا الزام عائد کیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی چین کے سامنے جھک گیے اور ہندوستان کی سرزمین چین کو سونپ دی۔ انہں نے کہا کہ وزیر اعظم کی اس حرکت کو ہندوستان کا کوئی شہری کبھی برداشت نہیں کرے گا۔

12 Feb 2021, 11:42 AM

ہندوستان میں کورونا کے 9309 نئے کیسز، 15858 ڈسچارج، 87 اموات

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 9309 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسی اثنا میں 15858 افراد نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 87 افراد لقمہ اجل بن گیے۔

کیسز کی مجموعی تعداد - 10880603

شفایاب ہونے والے افراد - 10589230

اموات کی مجموعی تعداد - 155447

ٹیکہ لگوا چکے افراد کی تعدد - 7505010


12 Feb 2021, 10:29 AM

راجیہ سبھا کے نئے قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے ہوں گے، کانگریس کا فیصلہ 

غلام نبی آزاد کے راجیہ سبھا سے سبکدوش ہونے کے بعد ملکارجن کھڑگے نئے قائد حزب اختلاف ہوں گے۔ کانگرس نے راجیہ سبھا کے چیئر مین وینکیا نائیڈو کو ان کا نام سونپ دیا ہے۔

12 Feb 2021, 9:13 AM

نریندر مودی نے سر جھکا دیا اور ہندوستان کی سرزمین چین کو سونپ دی، راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے چین کے سامنے سر جھکا دیا ہے اور ہندوستان کی سرزمین چین کے حوالہ کر دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپریل 2020 کے جمود کو ترک کرتے ہوئے ہندوستان کی وہ زمین جو ’فنگر فور‘ تک ہے اسے چین کو سونپ دیا ہے۔


12 Feb 2021, 9:09 AM

کنیڈا کی جہاز ساز کمپنی ’بمبارڈیئر‘ 1600 نوکریوں میں کمی کرے گی

اوٹاوا: کنیڈا کی جہاز ساز کمپنی بمبارڈیئر 1،600 نوکریوں میں کمی کر رہی ہے اور لیزر جیٹ لائن کی پروڈکشن ختم کر رہی ہے۔ کمپنی نے جمعرات کو سال 2020 کے مالی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ’’ بمبارڈیئر نے منافع اور نقدی بڑھانے میں اصلاح کے لئے کا روائی شروع کی ہے ، اس کے تحت تقریبا 1،600 عہدوں کو کم کیا جا رہا ہے ‘‘۔

کمپنی کے چیرمین اور سی ای او ایرک مارٹیل نے کہا کہ لاگت -کٹوتی کے اقدامات کے تحت کمپنی اپنی مشہور لیزر جیٹ لائن کی پروڈکشن بھی ختم کررہی ہے اور رواں برس چوتھی سہ ماہی میں اس کی پروڈکشن بھی ہو جائے گی ۔ مالیاتی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ہر سال ریونیومیں تین فیصد اضافہ ہوا ، اس کے باوجود کمپنی کو سال 2020 میں 56.8 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

12 Feb 2021, 7:36 AM

پاکستان میں مسجد کا گنبد گرنے سے تین مزدوروں کی موت، 10 زخمی

پاکستان کے لاہور میں جمعرات کو ایک زیر تعمیر مسجد کے گنبد گرنے کے نتیجے میں تین مزدوروں کی موت ہو گئی جبکہ 10 دیگر زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت مسجد میں تقریباً 25 مزدور کام کر رہے تھے۔ زخمیوں کو قریب کے اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے، جہاں دو افراد کی حالت سنگین بتائی گئی ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ معتمد رپورٹ کے مطابق گھٹیا تعمیراتی سامان کے اسمتعمال کے سبب یہ حادثہ ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔