پاکستان: ’مفرور‘ وزیرخزانہ تین ماہ کی چھٹی پر

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اسلام آباد/لندن: پاکستان کی ایک عدالت کی جانب سے پانامہ پیپر لیک معاملے میں’مفرور‘قرار دئیے گئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے اور کام کاج کی ذمہ داری لے لی گئی ہے۔بیمار چل رہے مسٹرڈار نے تین ماہ کی چھٹی طلب کی تھی، جسے منظور کر لیا گیا ہے۔

ڈار تقریباً ایک ماہ قبل لندن پہنچے ہیں۔ وہ ہرلی اسٹریٹ ہسپتال میں علاج کرا رہے ہیں۔ قوانین کے تحت ڈار زیادہ سے زیادہ تین ماہ چھٹی پر رہ سکتے ہیں اور انہیں آئندہ 21 فروری تک چارج لینا پڑے گا، ورنہ انہیں مستقل طور پر اس پوسٹ سے آزاد کیا جا سکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی ایک عدالت نے مالی بد عنوانیوں کے الزام میں اسحاق ڈار کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ پاکستان کے قومی احتساب بیورو کے دائر کردہ ریفرنس کی سماعت کرنے والی عدالت نے اسحاق ڈار کو عدالت میں حاضر نہ ہونے کے بعد اشتہاری مجرم بھی قرار دے دیا تھا۔

اسحاق ڈار پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے قریبی ساتھی اور رشتہ دار بھی ہیں جنہیں گزشتہ دنوں کرپشن کے الزام میں اپنے عہدے سے محروم کر دیا گیا تھا۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 24 Nov 2017, 9:30 AM