’میرے اور عمران خان کے ساتھ ناانصافی ہو رہی‘، عدالت میں پھوٹ پھوٹ کر روئیں بشریٰ بی بی
بشریٰ آج اسلام آباد کی ایک عدالت میں پیش ہوئیں، وہ اپنے خلاف درج کرائے گئے ایک معاملے اور عمران خان کے خلاف تھانوں میں درج کرائے گئے مجموعی طور پر 6 معاملوں میں ضمانت کے لیے پہنچی تھیں۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی شریک حیات بشریٰ بی بی آج عدالت میں پھوٹ پھوٹ کر روتی ہوئی دکھائی دیں۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان 9 ماہ سے جیل میں بند ہیں، انصاف دینے والے لوگوں کو کیا یہ سب دکھائی نہیں دے رہا؟ بشریٰ بی بی نے ساتھ ہی یہ سوال بھی کیا کہ اتنے وقت سے جیل میں بند میرے شوہر کیا انسان نہیں ہیں؟
بشریٰ بی بی نے پاکستان کے پورے نظامِ انصاف پر سنگین سوال اٹھائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو فرضی معاملے میں پھنسایا گیا ہے۔ میرے شوہر کو انصاف نہیں بلکہ ناانصافی والے طریقے سے سزا دی جا رہی ہے۔ کیا انصاف دینے کا یہ طریقہ درست ہے؟
دراصل بشریٰ بی بی آج اسلام آباد کی ایک عدالت میں پیش ہوئی تھیں۔ وہ اپنے خلاف درج کرائے گئے ایک معاملے اور عمران خان کے خلاف تھانوں میں درج کرائے گئے مجموعی طور پر 6 معاملوں میں ضمانت کرانے کے لیے اسلام آباد پہنچی تھیں۔ وہ ضلع مجسٹریٹ افضل مجوکا کے سامنے عدالت میں پیش ہوئیں۔ وہ کافی وقت سے انتظار کر رہی ہیں کہ ان کے شوہر کو عدالت میں پیش کیا جائے، لیکن ایسا بھی نہیں کیا جا رہا۔
بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔ اس سماعت کے دوران عمران خان کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ اس کے بعد ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عدالت میں پیش کرنے کی اجازت مانگی، لیکن اس کے لیے بھی منع کر دیا گیا۔ بشریٰ نے کہا کہ میرے اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی (عمران خان) کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی بشریٰ نے الزام عائد کیا کہ وہ انصاف کرنے والوں کے ذریعہ ناانصافی ہوتی دیکھ رہی ہے۔ وہ اس موقع پر رونے لگیں اور کہا کہ انھیں اور عمران خان کو غلط طریقے سے پھنسایا گیا ہے۔ اتنے وقت سے راحت نہ ملنے کے بعد بشریٰ نے کہا کہ اب انھیں پاکستان کی عدالتوں سے کسی بھی طرح کے انصاف کی امید نہیں رہ گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔