عمران خان کی پارٹی پر لگا بیرون ملک سے ملنے والے عطیات کی معلومات چھپانے کا الزام

ڈان اخبار کے مطابق پی ٹی آئی کو غیر ملکی شہریوں اور کمپنیوں سے رقم ملی تھی جو ان کے متعدد بینک اکاؤنٹس میں جمع کرائی گئی ہے اور پارٹی نے معلومات چھپائی ہیں۔

عمران خان، تصویر آئی اے این ایس
عمران خان، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن سے غیر ملکی شہریوں اور کمپنیوں سے حاصل کی گئی رقوم کی مکمل تفصیلات چھپائی ہیں اور پارٹی نے اپنے کھاتوں سے متعلق تقسیم کو عام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

ملک کے الیکشن کمیشن (ای سی پی) نے بدھ کو اس بات کا انکشاف کیا۔ ڈان اخبار کے مطابق پی ٹی آئی کو غیر ملکی شہریوں اور کمپنیوں سے رقم ملی تھی جو ان کے متعدد بینک اکاؤنٹس میں جمع کرائی گئی ہے اور پارٹی نے معلومات چھپائی ہیں۔


رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے غیر ملکی اکاؤنٹس اور بیرون ملک جمع ہونے والی رقم سے متعلق معلومات چھپائی گئی ہیں۔ پی ٹی آئی کے چار ملازمین کو ان کے ذاتی کھاتوں میں چندے سے حاصل رقم کے بارے میں معلومات ملنے کے بعد یہ معاملہ روشنی میں آیا۔ تاہم ان کے کھاتوں کی ابھی جانچ نہیں ہوسکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */