عمران خان نےپرانےراگ کےساتھ جنگ بندی کاکیا خیر مقدم

ایل او سی کے پاس جنگ بندی کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئےعمران خان نے کہاکہ آگے کے ڈیویلپمنٹ کے لیے ہندوستان کو خوشگوار ماحول کے ساتھ آگے آنا ہوگا۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ہفتے کے روز ہند-پاک سرحد پر جنگ بندی کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بات چیت کے ذریعہ تمام باقی مسائل کا حل نکالنے کے لیے تیار ہے لیکن ہندوستان کو مذاکرات آگے بڑھانے کے لیے مناسب ماحول تیار کرنا ہوگا۔

عمران خان نے سرحد پار سے گولی باری پر جنگ بندی کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے ٹویٹ کیا،’میں ایل او سی کے پاس جنگ بندی کی بحالی کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ آگے کے ڈیویلپمنٹ کے لیے ہندوستان کو خوشگوار ماحول کے ساتھ آگے آنا ہوگا‘۔


مسٹر خان نے ایک دیگر ٹویٹ میں کہا،’ہم ہمیشہ امن کے حق میں ہیں اور مذاکرات کے ذریعہ تمام مسائل کو حل کرنے کی خاطر آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں‘۔

ہندوستان نے رواں ہفتے پاکستان کے وزیراعظم کے طیارے کو سری لنکا کے لیے ملک کے ہوائی علاقے سے گزرنے کی اجازت دی تھی۔ عمران خان کا یہ بیان فوجی سربراہ جنرل قمر باجوہ کی جانب سے رواں ماہ کے آغاز میں کشمیر کے مسائل کو ’پرامن‘ ڈھنگ سے حل کرنے کی اپیل کے بعد آیا ہے۔


حالانکہ مسٹر خان نے اپنے پرانے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا،’ ہندوستان کو لمبے عرصے سے جاری ہمارے مطالبے کو پورا کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے چاہئیں اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل (یو این ایس سی) کی قرار دادوں کے مطابق از خود فیصلہ کرنے کا حق دینا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */