کورونا کےتعلق سے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے: عمران خان

عمران خان نے کہا کہ اس مشکل صورتِ حال میں جو ثابت قدم رہا، اُسے قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ مشکل دور میں ہی انسان کے ایمان کا پتا چلتا ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پاکستان میں کورونا وائرس بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اور کل شام تک وہاں اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2818ہو گئی ہے جبکہ اس وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد41 ہو گئی ہے۔ پاکستان کے تمام صوبوں میں اس وائرس کے مریض ہیں جبکہ پنجاب صوبہ میں سب سے زیادہ ہیں۔

ادھر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کورونا وائرس کے تعلق سے واضح الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ کوئی بھی شخص اس بیماری کے تعلق سے کسی غلط فہمی میں نہ رہے اور پوری احتیاط رکھے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف ہمیں طویل جنگ لڑنی پڑے گی۔ سوشل میڈیا پر آنے والی خبروں پر عوام کان نہ دھرے۔


عمران خان نے کہا کہ کورونا پاکستانی عوام کے لیے بڑا چیلنج ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ اس مشکل صورتِ حال میں جو ثابت قدم رہا، اُسے قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ مشکل دور میں ہی انسان کے ایمان کا پتا چلتا ہے۔


وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اُن کی حکومت نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اقتصادی پیکج دیاہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں پانچ سے چھ کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔عمران خان نے لاہور کے ایکسپو سینٹر میں قائم عارضی اسپتال کا بھی دورہ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 05 Apr 2020, 8:06 AM