اقتدار جاتے نظر آ یا تو عمران کو مدینہ کی یاد آئی، پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کا دعوی کیا

عمران خان نےاپنے ان قومی اسمبلی ارکان کا شکریہ ادا کیا جو ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کہا کہ ان کو رشوت کی پیش کش کی گئی لیکن وہ ڈٹے رہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے طاقت کے تاریخی مظاہرہ کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے ملک کو مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانے کی راہ پر ڈال دیا ہے۔

خیبرپختونخوا، پنجاب اور پاکستان کے دیگر حصوں سے پی ٹی آئی پارٹی کے کارکنان بڑی تعداد میں جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں تاکہ قومی اسمبلی میں عمران کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت کی جاسکے۔


وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب کا آغاز جلسے میں موجود لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا اور کہاکہ "سب سے پہلے میں اپنے ملک کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جس طرح سے آپ نے پاکستان کے کونے کونے سے میری پکار پر لبیک کہا، میں آپ کے دل کی گہرائیوں سے آپ کی قدر کرتا ہوں۔"

عمران خان نے اپنی تقریر میں کہاکہ "میں اپنی قومی اسمبلی کے ارکان کی ٹیم کو بھی سلام پیش کرتا ہوں کیونکہ 'آپ کو پیسے کی پیشکش کی گئی اور آپ کو رشوت دینے کی کوشش کی گئی لیکن آپ نے مجھے خوش کیا اور مجھے آپ پر فخر ہے'۔"


عمران خان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہاکہ "میں اپنے دل کی بات کہنا چاہتا ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ آپ میری بات خاموشی سے سنیں، میں نے آپ کو امر بالمعروف ونہی عن المنکر کی دعوت دی تھی اور اس بات پر زور دیا تھا کہ ہمارا پاکستان اسلامی فلاحی ریاست کے نظریے پر تعمیر کی گئی ہے ہمیں ریاست مدینہ کی بنیاد پر ملک بنانا ہے۔

عمران خان نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ انہوں نے ملک کو مدینہ جیسی فلاحی ریاست بننے کی راہ پر ڈال دیا ہے۔ اپنی حکومت کی سماجی بہبود کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "اس سے پہلے ایک عام آدمی کے لیے پرائیویٹ اسپتالوں میں مفت علاج کرانا ممکن نہیں تھا... ملک کی تاریخ میں پہلی بار کوششیں کی جا رہی ہے کہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقوں کو بلند کریں۔"


اس سے قبل پی ٹی آئی کے نائب صدر اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان جاگ گیا اور کرپٹ سیاسی رہنماؤں (اپوزیشن) کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا کہ انہیں تحریک عدم اعتماد کے پیچھے کی سازش کا علم تھا اور انہوں نے وزیراعظم کو اس سے آگاہ کیا تھا۔ قریشی نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے ’’این آر او جیسی ڈیل‘‘ کے بدلے تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی پیشکش کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔