عمران خان نے جنرل باجوہ کو برخاست کرنے کی کوشش کی تھی! پی ٹی آئی کے باغی لیڈر عامر لیاقت کا انکشاف

عامر لیاقت حسین نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ میں جنرل باجوہ کو برطرف کرنے جا رہا ہوں، انہوں نے دعوی کیا کہ وہ کئی ایسے راز جانتے ہیں، جنہیں اگر عام کر دیا گیا تو کشیدگی پیدا ہو جائے گی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے باغی لیڈر عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے فوجی سربراہ قمر جاوید باجوہ کو برخاست کرنے کی کوشش کی تھی اور وہ اس کے گواہ ہیں۔ دی نیوز کی رپورٹ میں اس کی اطلاع دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ایک ویڈیو پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران نے ان کے ساتھ اس معاملہ پر بتادلہ خیال کیا اور وزیر اعظم عمران نے کہا، ’’میں چیف آف آرمی اسٹاف قمر جاوید باجوہ کو برطرف کرنے جا رہا ہوں۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ بہت سے ایسے رازوں سے واقف ہیں، اگر انہیں عام کیا تو اس سے کشیدگی پیدا ہو جائے گی۔


انہوں نے مزید کہا کہ دھمکی آمیز خط کے بارے میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مبینہ دھمکی آمیز خط اسد قیصر نے لکھا تھا اور شاہ محمود قریشی بھی اس منصوبہ میں شامل تھے۔ انہوں نے پاکستان کے صدر عارف علوی کو بھی خبردار کیا کہ وہ ایوان صدر سے بے بنیاد ہدایات جاری کرنے سے باز رہیں۔

ڈان کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ نام نہاد دھمکی آمیز خط کے پیچھے مرکزی کردار، امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید کو عمران خان کی عوامی ہمدردی حاصل کرنے کے لئے تیار کئے گئے ڈرامہ سے ایک روز قبل بلجیم منتقل کر دیا گیا تھا۔


مریم نواز نے کہا کہ وزارت خارجہ میں نام نہاد 'دھمکی آمیز خط' تیار کیا گیا تھا۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید کو اچانک برسلز منتقل کر دیا گیا جس سے ایک روز قبل عمران خان نے ایک جلسہ عام میں خط لہرایا تھا۔ اس خط کو پہلے سپریم کورٹ اور قوم کے سامنے کیوں پیش نہیں کیا گیا؟ درحقیقت، ایسا کوئی (خطرہ) خط ہے ہی نہیں۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔