پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کورونا پازیٹو

عمران خان نے دو دن پہلے ہی چین کی ویکسین لگوائی تھی ۔ ان کے کورونا متاثر ہونے کے بعد لوگوں نے ویکسین کی افادیت پر سوال کھڑے کر دئے ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس 
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان جان لیوا وبا کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے، ان کی کورونا جانچ پازیٹو آئی ہے۔ 68 سالہ عمران خان کے کورونا متاثر ہونے کی خبر کے چند گھنٹوں بعد یہ خبر آئی کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی کورونا متاثر پائی گئی ہیں۔

ٹؤٹر پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے کورونا ٹسٹ کرایا تھا اور ان کا ٹسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وزیراعظم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ ٹویٹر پر بشریٰ بی بی کے کورونا متاثر ہونے کی خبر آئی۔


عمران خان نے دو روز قبل ہی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان عوام سے اپیل کی کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ویکسین لگوانے کے بعد کورونا متاثر ہونے کی خبر نے پاکستان میں ان لوگوں کو ایک ہتھیار دے دیا ہے جو ویکسین کی افادیت پر سوال اٹھاتے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس ویکسین کا کیا فائدہ ہے جب اس کے لگوانے کے دو دن بعد ہی وزیر اعظم کورونا متاثر ہو گئے۔

طبی اور سرکاری ستح پر اس کی وضاحت کی گئی کہ کسی بھی ویکسین کے اثر کا پتہ پہلی خوراک کے دو دن بعد نہیں لگتا۔ دوسری خوراک کے بھی کچھ دنوں بعد ہی اس کا اثر نظر آ تا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 21 Mar 2021, 6:40 AM
/* */