پاکستانی عوام کو عمران خان کا انتباہ، 30 جون تک اپنے اثاثے کریں ظاہر

عمران خان نے کہا کہ جب تک شہری ٹیکس ادا نہیں کریں گے، پاکستان ایک عظیم ملک نہیں بن سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا میں ایسا ملک ہے جہاں شہری سب سے کم رقم ٹیکس کے طور پر ادا کرتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے تمام ہم وطنوں سے بے نامی کھاتوں سمیت اپنے اثاثے 30 جون 2019 تک ظاہر کرنے کا انتبا ہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد کوئی موقع نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے پیر کو قوم کے نام اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال کے تعلق سے لوگوں کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے پاس اثاثوں اور بے نامی کھاتوں کے مکمل اعداد و شمار ہیں اور لوگوں کو اثاثے ظاہر کرنے اور معافی اسکیم کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ پاکستان اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہے۔


پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب تک شہری ٹیکس ادا نہیں کریں گے، پاکستان ایک عظیم ملک نہیں بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں ایسا ملک ہے جہاں شہری سب سے کم رقم ٹیکس کے طور پر ادا کرتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اگر ملک کے شہری چاہیں تو پاکستان 10 ہزار ارب روپے ٹیکس کے طور پر جمع کر سکتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا پیغام جیو نیوز پر آج صبح نو بجے نشر کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ملک میں ٹیکس اصلاحات اور معیشت کو پٹری پر لانے سے متعلق حکومت کے ایجنڈے کے بارے میں معلومات دی۔


ادھر اپوزیشن پارٹی پاکستان مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کے قوم کے نام خطاب پر ردعمل میں اسے’’جھوٹ کا پلندہ‘‘ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر ’’ملک کو حکم دیا ہے اور انہیں ملک کی کوئی فکر نہیں ہے۔ ترجمان نے دعوی کیا کہ ملک کے نئے بجٹ میں 140 کھرب ڈالر کا ٹیکس مسلط کرنے کی تیاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */