پاکستان: کیا وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کل گر جائے گی؟

تحریک عدم اعتماد کا سامنا کر رہے عمران خان کی حکومت پر خطرے کے بادل منڈلا رہے ہیں اور حزب اختلاف نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی حکومت اتوار کے روز گر جائے گی

عمران خان
عمران خان
user

قومی آوازبیورو

اسلام آباد: پاکستان میں سیاسی ہلچل جاری ہے اور تحریک عدم اعتماد کا سامنا کر رہے وزیر اعظم عمران خان کی رخصتی طے مانی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کل یعنی اتوار کے روز عمران خان کی حکومت گر سکتی ہے۔ اس کے باوجود عمران مستعفی ہونے کو تیار نہیں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ آخری گیند تک کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔

میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ وہ اپوزیشن کے سامنے آخری گیند تک لڑیں گے۔ اس دوران انہوں نے اپوزیشن پر سخت حملہ بولا اور کہا ’’اپوزیشن لیڈران بدعنوانی میں پوری طرح ملوث ہیں اور ان کا پیسہ بیرون ملک جمع ہے۔ بینک کھاتے ضبط ہونے کے خوف سے ان لوگوں نے بیرونی طاقتوں کا ساتھ دیا ہے۔‘‘


عمران خان نے جہاں اپوزیشن پر حکومت گرانے کی سازش کا الزام لگایا، وہیں مسلم لیگ (ن) کے شہباز شریف نے عمران کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے ان کے خط کی کہنای پر سوال اٹھایا ہے۔ عمران خان پر حملہ کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہارنے کے بعد بھی عمران ہار نہیں مان رہے۔

عمران خان کے نیا پاکستان بنانے کے نعرے کا مذاق اڑاتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نہیں جانتے کہ کون سا پاکستان بنانے چلے ہیں۔ 2018 کے انتخابات میں عمران خان کی جیت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران نے دھاندلی کر کے الیکشن جیتا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔