عمران خان دنیا سے طالبان کے لئے مدد مانگ رہے ہیں

پاکستان کی طالبان دوستی کھل کر سامنے آ گئی ہے ۔ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان طالبان کے لئے دنیا بھر سے مدد مانگ رہے ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کو انسانی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے افغانستان کے ساتھ جڑنا چاہئے اور جنگ زدہ ملک میں مہاجرین کے بحران کو روکنے کے لئے اقتصادی استحکام فراہم کرنا چاہئے۔ واضح رہے پاکستان نے طالبان انتظامیہ کو منظوری دے رکھی ہے اور پاکستانی خفیہ ایجنسی کے سربراہ فیض حامد افغانستان میں ہی ڈیرا ڈالے ہوئے ہیں۔

عمران خان نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی اور دونوں رہنماؤں نے انسانی حالات پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے افغانستان کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ عمران خان نے افغانستان کی اقتصادی ضروریات پر پوری دنیا کی توجہ دلائی اور اپیل کی کہ اس ملک میں اقتصادی استحکام کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔


عمران خان نے کہا کہ اس طرح کے اقدام نہ صرف افغانستان کی سلامتی کو مضبوط کریں گے بلکہ بڑی تعداد میں افغان شہریوں کا اپنے ملک سے ہجرت کرنے کا سلسلہ رکے گا جس کی وجہ سے افغانستان کے حالات کی وجہ سے پیدا ہونے والا ہجرت کا بحران بھی رکے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔