مجھے نہیں معلوم میری موکلہ آسیہ کہاں ہے: وکیل سیف الملوك

پاکستان میں توہین رسالت کے الزامات کا سامنا کر رہی عیسائی خاتون آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوك نے کہا ہے کہ انہیں جان بچانے کیلئے ہالینڈ بھاگنا پڑا اور انہیں پتہ نہیں ہے کہ ان کی موکلہ اس وقت کہاں ہے؟

آسیہ بی بی کے ساتھ ایڈوکیٹ سیف الملوک
آسیہ بی بی کے ساتھ ایڈوکیٹ سیف الملوک
user

یو این آئی

ہیگ: توہین رسالت کے الزامات میں موت کی سزا سے پاکستانی سپریم کورٹ سے حال ہی میں بری ہونے والی عیسائی خاتون آسیہ بی بی کے وکیل نے کہا ہے کہ انہیں معلوم نہیں ہے کہ ان کی موکل کہا ں ہے۔ ساتھ ہی، انہوں نے کہا کہ خواہش نہ ہونے کے باوجود زندگی بچانے کے لئے انہیں ملک چھوڑ کر ہالینڈ بھاگنا پڑا ہے۔

سیف الملوك نے نامہ نگاروں سے کہا ہے’’میری جان کے خطرہ کو بھانپتے ہوئے اقوام متحدہ نے مجھے پاکستان سے باہر نکالا۔ اگرچہ ملک چھوڑنے کا میرا دل بالکل نہیں تھا‘‘۔

’’مجھے میری مرضی کے خلاف پاکستان چھوڑنا پڑا‘‘

انہوں نے کہا ’’موت کی سزا سے آسیہ بی بی کو بری کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان میں بھڑکے تشدد کو دیکھتے ہوئے میں نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے حکام سے رابطہ کیا۔ اس کے بعد اقوام متحدہ اور اسلام آباد واقع یوروپی ممالک کے سفیروں نے مجھے تین دن اپنے پاس رکھا اور میری سیکورٹی کو دیکھتے ہوئے انہوں نے مجھے ایک ہوائی جہاز میں بیٹھا دیا۔ ملک چھوڑنے کی میری خواہش نہیں تھی لیکن عدالت کے فیصلے سے ملک میں شروع ہونے والے اشتعال اور احتجاجی مظاہروں کے خطرہ کو دیکھتے ہوئے مجھے ملک چھوڑنا پڑا۔ مجھے اپنے گھر والوں کی سلامتی کی بھی فکر تھی۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے 31 اکتوبر کو آسیہ بی بی کو توہین رسالت کے الزامات سے بری کر دیا تھا، جس کے خلاف شدت پسند سڑکوں پر اتر آئے تھے اور آسیہ بی بی کو پھانسی دینے کی مانگ پر زبردست ہنگامہ کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔