پاکستان میں شدید بارش نے مچائی تباہی، مختلف واقعات میں 23 افراد ہلاک، 75 زخمی

پاکستان میں پری مانسون بارشوں کا آغاز ہو گیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بارش سے متعلقہ واقعات میں 23 افراد کی جانیں گئیں۔ حکام نے پیر کو یہ اطلاع دی

پاکستان میں بارش، فائل تصویر / Getty Images
پاکستان میں بارش، فائل تصویر / Getty Images
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان میں پری مانسون بارشوں کا آغاز ہو گیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بارش سے متعلقہ واقعات میں 23 افراد کی جانیں گئیں۔ حکام نے پیر کو یہ اطلاع دی۔

مشرقی پنجاب صوبے میں ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے ترجمان فاروق احمد نے ایک بیان میں کہا کہ تمام اموات تین مختلف وجوہات کی وجہ سے ہوئیں جن میں بجلی کا جھٹکا، ڈوبنا اور بجلی گرنے کے واقعات شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی گرنے سے ضلع نارووال میں پانچ اور شیخوپورہ میں دو افراد جاں بحق ہوئے۔ صوبے میں ڈوبنے سے کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ وہیں، مختلف علاقوں میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے پانچ افراد کی موت ہوئی۔

اس کے ساتھ ساتھ نارووال، لاہور، چنیوٹ اور شیخوپورہ سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کے جھٹکے، دیوار و چھت گرنے کے واقعات میں کم ازکم 75 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔