حکومت نے پی ٹی آئی کو ہرانے کے لیے ہر حربہ اپنایا: عمران خان

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے مخلوط حکومت پر الزام لگایا کہ ہم (پی ٹی آئی) الیکشن ہار جائیں

عمران خان، تصویر آئی اے این ایس
عمران خان، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے مخلوط حکومت پر الزام لگایا کہ ہم (پی ٹی آئی) الیکشن ہار جائیں۔ عمران نے یہ الزام پنجاب کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے خلاف اپنی پارٹی کی زبردست کامیابی کے بعد لگایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود حکومت کی تمام مشینری ہمارے خلاف استعمال کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات اسی طرح ہوئے تو سیاسی عدم استحکام بڑھے گا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ سپریم کورٹ نے یکم جولائی کے اپنے حکم میں حکومت کو اپنی مشینری استعمال نہ کرنے کا حکم دیا تھا، لیکن مسلم لیگ (ن) نے اس حکم کی "خلاف ورزی" کی۔


انہوں نے کہا کہ انہوں نے (مسلم لیگ ن) ہر طرح سے مداخلت کی۔ انہوں نے ایف آئی آر درج کروائی، ہمارے لوگوں کو ہراساں کرنے کے لیے پولیس کا استعمال کیا۔ میں ان پولیس افسران کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے حکومت کے دباؤ پر کان نہیں دھرا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔