پاکستان میں ایندھن اور بجلی ہوگی مہنگی، شہباز حکومت ایک خاص قدم اٹھانے کو تیار!

معاشی بحران سے نبرد آزما پاکستان نے بین الاقوامی مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے سامنے بیل آؤٹ کا مطالبہ کیا ہے، اس تعلق سے آئی ایم ایف نے کچھ شرطیں رکھ دی ہیں۔

بجلی، تصویر آئی اے این ایس
بجلی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

پاکستان میں آسمان چھوتی مہنگائی کے درمیان ایندھن اور بجلی مہنگی ہونے والی ہے، کیونکہ شہباز شریف حکومت اب سبسیڈی گھٹانے پر غور کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان حکومت 30 لگژری سامان کی درآمد پر پابندی لگانے کے بارے میں بھی سوچ رہی ہے۔ دراصل معاشی بحران سے نبرد آزما پاکستان نے بین الاقوامی مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے سامنے بیل آؤٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ اس پر آئی ایم ایف نے کچھ شرطیں رکھ دی ہیں۔ انہی شرطوں کو پورا کرنے کے لیے پاکستان یہ قدم اٹھانے کی تیاری کر رہا ہے۔

دوحہ میں ناتھن پورٹر کی قیادت میں آئی ایم ایف مشن کے ساتھ رسمی بات چیت کے پہلے دن پاکستان کے وزیر مالیات مفتاح اسماعیل نے ملک کی معاشی ٹیم کی قیادت کی۔ اس دوران انھوں نے واضح کیا کہ نئی اتحادی حکومت اپنے عہدہ پر بنی رہے گی اور سخت فیصلے لے گی۔ اس کے علاوہ وہ اصل فنڈ پروگرام میں کیے گئے اصلاحات کو پورا کرے گی اور تنظیمی پیمانوں پر بھی زور دے گی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرہ اچھی طرح سے شروع ہوا ہے، کیونکہ دونوں فریقین کے سربراہ نے ریاست کے معاشی فیصلے لینے کو سیاست سے الگ کرنے کے اصولوں پر اتفاق ظاہر کیا۔ ذرائع نے کہا کہ حکومت کچھ دنوں کے اندر ایندھن اور توانائی کی قیمتوں میں ترمیم کرے گی اور ٹیکس بڑھانے کی جگہ گاڑیوں اور موبائل فون کے علاوہ تقریباً 30 لگژری سامانوں پر مکمل پابندی لگا دے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */