عمران خان کی حکومت جلد ہی ختم ہو جائے گی: نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ’’ہم عوام کی حمایت سے اقتدار میں آئے تھے اور عمران خان کے پاس یہ نہیں ہے۔ میں کوئی پیشین گوئی کرنے والا تو نہیں ہوں مگر اتنا جانتا ہوں کہ عمران خان کاجانا ناگزیر ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لاہور: بدعنوانی کے معاملے میں کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹ رہے پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے جمعرات کو کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت جلد ہی ختم ہوجائے گی۔ نواز شریف نے جمعرات کو ان سے ملنے گئے لوگوں سے کہا کہ وہ کوئی پیشین گوئی کرنے والے تو نہیں ہیں لیکن وہ جانتے ہیں کہ عمران خان کی حکومت کا گرنا طے ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف پختہ الزام ہیں اور وہ اس کے لئے ذمہ دار ہوں گے۔

وزیراعظم پر حملہ کرتے ہوئے شریف نے کہا کہ ’’عمران خان ایک ایسے کھلاڑی ہیں جسے جلد ہی شائقین اسٹیڈیم سے باہر پھینک دیں گے۔‘‘ ان کی بنی گالہ رہائش گاہ بدعنوانی کا مرکز ہے اور عمران کو اس کے لئے شرم آنی چاہیے۔


سابق وزیراعظم نے کہا کہ ’’ہم عوام کی حمایت سے اقتدار میں آئے تھے اور عمران خان کے پاس یہ نہیں ہے۔ میں کوئی پیشین گوئی کرنے والا تو نہیں ہوں مگر اتنا جانتا ہوں کہ عمران خان کاجانا ناگزیر ہے۔ عمران خان نااہل ہیں اور وہ اپنی اس کمزوری کو چھپا رہے ہیں۔ عمران خان سابقہ حکومت پر الزام لگاتے ہیں۔ ان کی نااہلیت کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔

جیونیوز کے مطابق عمران خان پر الزام لگاتے ہوئے شریف نے کہا کہ ’’ہماری معیاد کار کے دوران ہندوستانی وزیراعظم پاکستان آئے۔ اب ہندوستانی وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں شامل ہونے کے لئے پاکستان میں کسی کو دعوت نامہ تک نہیں بھیجا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’جب ہم نے پاکستان کو نیوکلیائی ملک بنایا تو دنیا نے پاکستان کی طاقت کو تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’حکومت بغیر کسی ثبوت کے سیاستدانوں کو جیل میں ڈال رہی ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 13 Jun 2019, 7:10 PM