سیلاب: پاکستان نے غیر اعلانیہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عالمی امداد طلب کی

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ موجودہ ریلیف آپریشن میں 80 ارب روپے کی ضرورت ہے اور نقصانات کے ازالے اور متاثرین کی بحالی کے لیے سینکڑوں ارب روپے درکار ہیں۔

شہباز شریف، تصویر آئی اے این ایس
شہباز شریف، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد اور بحالی نیز تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے عالمی برادری سے مالی امداد کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ موجودہ ریلیف آپریشن میں 80 ارب روپے کی ضرورت ہے اور نقصانات کے ازالے اور متاثرین کی بحالی کے لیے سینکڑوں ارب روپے درکار ہیں۔

پاکستان میں جولائی سے اب تک کے بڑے سیلاب میں کم از کم 830 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ایسے حالات میں حکومت نے منگل کو سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد اور بحالی نیز تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے ایک بین الاقوامی اپیل شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔


اخبار ڈان کی بدھ کو جاری رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے پاکستان میں سیلاب کی ہنگامی صورتحال پر ایک ہنگامی بریفنگ کے دوران کیا گیا، جسے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا از سر نو جائزہ لینے اور ترقیاتی شراکت داروں اور عطیہ دہندگان کو بحران کی شدت سے آگاہ کرنے کے لیے بلایا گیا تھا۔

مانسون کی غیر معمولی بارش سے ہونے والی تباہی کو کم کرنے اور مدد کے لئے باہر کی جانب دیکھنے کے علاوہ وزیر اعظم نے قوم سے سیلاب زدگان کی مدد کرنے کی اپیل بھی کی ہے کیونکہ حکومت کو سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے سینکڑوں اربوں روپے کی ضرورت ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔