پاکستان میں عام انتخاب کے دوران تشدد کا اندیشہ، امریکہ نے اپنے شہریوں کے لیے جاری کی سفری ہدایات

جاری کردہ سفری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ 8 فروری کو انتخاب کے دن پولنگ مراکز کے آس پاس والے علاقوں میں بھیڑ ہو سکتی ہے، ایسے مقامات پر امریکی شہریوں کو جانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

<div class="paragraphs"><p>پاکستان سیکورٹی فورس، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پاکستان سیکورٹی فورس، علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

پاکستان میں آئندہ 8 فروری کو عام انتخاب ہونا ہے۔ اس سے قبل امریکہ نے پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری یعنی سفری ہدایات جاری کر دی ہے۔ امریکہ نے اپنے شہریوں کو عام انتخاب کے پیش نظر احتیاط سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ انھیں اندیشہ ہے کہ انتخابی تشدد کے واقعات سامنے آ سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 فروری کو پاکستان میں امریکی سفارتخانہ نے یہ ایڈوائزری جاری کی ہے۔ امریکہ نے اپنے شہریوں سے ان علاقوں میں ہونے والی سیاسی ریلیوں سے متعلق الرٹ اور بیدار رہنے کو کہا ہے۔ اگر وہ کہیں جانا چاہتے ہیں تو یہ خبر رکھیں کہ اس راستہ میں سیاسی ریلیاں تو نہیں نکل رہی ہیں۔


ایڈوائزری میں خصوصاً 8 فروری کے تعلق سے کہا گیا ہے کہ پولنگ مراکز کے آس پاس والے علاقوں میں بھیڑ ہو سکتی ہے۔ ایسے میں پاکستان کے انتخاب میں حصہ لینے کے لیے اہل نہ ہونے والے امریکی شہریوں کو کہا گیا ہے کہ انھیں پولنگ مراکز والے علاقہ میں جانے سے بچنا چاہیے۔ ایڈوائزری میں یہ بھی متنبہ کیا گیا ہے کہ کچھ معاملوں میں پاکستان میں سیاسی سرگرمیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس ہفتہ بلوچستان اور خیبر پختونخواں کے بے سکون علاقوں سے سیاسی پارٹیوں پر انتخاب سے قبل ہونے والے حملوں کی بڑی تعداد میں خبریں آئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی مشن نے پاکستان کے انتخاب میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہونے والے امریکی شہریوں کو واضح مشورہ دیا ہے کہ 8 فروری کو پولنگ مراکز کے آس پاس کے علاقوں میں جانے سے بچیں کیونکہ وہاں بھیڑ ہو سکتی ہے۔ ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انتخاب سے قبل اور پورے دن انٹرنیٹ و سیلولر سروس میں رخنہ اندازی بھی ہو سکتی ہے۔ اس میں بڑے عوامی جلوس والے علاقوں سے بچنے، اگر کوئی خود کو بڑے اجلاس یا مظاہرہ کے آس پاس پاتا ہے تو احتیاط کرنے اور اپنی ذاتی سیکورٹی سے متعلق منصوبوں کا تجزیہ کرنے جیسی سفارشات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ سفارتخانہ نے امریکی شہریوں سے مقامی میڈیا پر نظر رکھنے اور اپنی شناخت کا دستاویز ساتھ رکھنے اور پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی گزارش کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔