پاکستان میں زلزلہ سے شدید تباہی، 4 افراد ہلاک، 50 سے زیادہ زخمی

زلزلہ کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ عمارتوں اور سڑکوں میں دراڑ پیدا ہوگئیں، تقریباً 50 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 4 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 4 بج کر 2 منٹ (ہندوستانی وقت کے مطابق 4 بج کر 32 منٹ) پر آنے والے زلزلے کا مرکز جہلم کا شمالی علاقہ تھا۔ زلزلہ کی شدت 5.8 بتائی جا رہی ہے۔

پاکستان میں زلزلہ سے شدید تباہی، 4 افراد ہلاک، 50 سے زیادہ زخمی

زلزلہ کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ عمارتوں اور سڑکوں میں دراڑ پیدا ہوگئیں۔ زلزلہ کی زد میں آنے سے تقریباً 50 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 4 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے پاکستان مقبوضہ کشمیر، صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل 5 اعشاریہ 8 شدت ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی زیر زمین 9 کلو میٹر تھی۔


نیشنل ڈزسٹرمینجمنٹ سسٹم کے مطابق پاک مقبوضہ کشمیر میں میر پور، سماہنی اور بھمبھر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ میر پور پاک مقبوضہ کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث کئی مکانات گر گئے۔ خواتین اور بچوں سمیت 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک مسجد کا مینار بھی شہید ہوگیا ہیں۔

پاکستان میں زلزلہ سے شدید تباہی، 4 افراد ہلاک، 50 سے زیادہ زخمی

پنجاب میں خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، ملتان، اوکاڑہ، قصور، خانیوال، گجرات، کامونکی، مریدکے، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، ساہیوال، پتوکی، چونیاں، پاکپتن، دیپالپور، حجرہ شاہ مقیم، نارنگ منڈی اور سیالکوٹ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔


پاکستان میں زلزلہ سے شدید تباہی، 4 افراد ہلاک، 50 سے زیادہ زخمی

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں پشاور، چارسدہ، سوات، خیبر، ایبٹ آباد، باجوڑ، نوشہرہ، مانسہرہ، بٹ گرام، تورغر، شانگلہ، بونیر، دیر، اپر دیر، لوئر، چترال، مالاکنڈ اور کوہستان میں بھی زلزلے کی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے 15 سے 20 سیکنڈ تک محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 24 Sep 2019, 6:10 PM