پاکستان: عمران خان کے خلاف ہتک عزت معاملہ کی سماعت موخر

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے معاملے میں سماعت ان کے وکیل کے نہ پہنچنے کی وجہ سے 3 جنوری تک کے لئے موخر کردی گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

پیشاور: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے معاملے میں سماعت ان کے وکیل کے نہ پہنچنے کی وجہ سے 3 جنوری تک کے لئے موخر کردی گئی۔

عمران خان کے خلاف انہیں کی پارٹی تحریک انصاف پارٹی (پی ٹی آئی) کے سابق ممبر پارلیمنٹ فوزیہ بی بی نے 50 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ پاکستانی اخبار ’دی ڈان‘ کے مطابق اڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ولی اللہ حامد انصاری نے معاملے کی اگلی سماعت کے لئے 3 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے۔

وکیل حبیب قریشی نے عدالت کے سامنے کہا کہ عمران خان کے وکیل بابر اعوان سپریم کورٹ میں کسی معاملے کی سماعت کے سلسلے میں مصروف ہیں اس لئے وہ عدالت کے سامنے پیش ہونے کے لئے پیشاور نہیں آسکتے ہیں۔ فوزیہ بی بی نے سینیٹ انتخابات میں ان پر خریدوفروخت کے ’بے بنیاد‘ الزامات لگائے جانے کےسلسلے میں عمران خان کے خلاف معاملہ درج کرایا تھا اور ہتک عزت کے عوض میں 50 کروڑ روپے کے نقصان کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ جون میں ہتک عزت بل۔2002 کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے۔ مقدمے میں عمران خان کو ہی مدعاعلیہ بنایا گیا ہے۔

سماعت کے دوران عدالت میں عمران خان کے وکیل اعوان کی جانب سے ایک اپیل دائر کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اس تعلق سے نامہ نگاروں کی کانفرنس کو خیبر پختونخواہ میں نہیں بلکہ اسلام آباد میں خطاب کیا تھا۔ محترمہ فوزیہ کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے کمیٹی کی تشکیل بھی اسلام آباد میں کیا گیا۔

اعوان نے اپیل میں یہ بھی کہا کہ چونکہ پورا معاملے اسلام آباد میں پیش آیا اس لئے یہ معاملہ موجودہ عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ہے۔ استغاثہ کے وکیل سید غفران اللہ نے کہا کہ عمران خان کے وکیل معاملہ کو لٹکانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے عدالت سے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے دائر خارج کیا جائے کیونکہ یہ معاملہ عدالت کے ہی دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ محترمہ فوزیہ خیبر پختونخواہ کی منتخب ممبر پارلیمنٹ تھیں۔ عمران خان کا بیان محترمہ فوزیہ کے ممبر پارلیمنٹ رہتے ہوئے دیا گیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہتک عزت قانون 2002 کے تحت پیشاور عدالت ہتک عزت کے اس مقدمے کی سماعت کے لئے مناسب عدالت ہے۔محترمہ فوزیہ کا الزام ہے کہ سینیٹ انتخابات کے بعد عمران خان نے ان کے خلاف بے بنیاد، گمراہ کن الزامات لگاتے ہوئے بیان بازی شروع کردی تھی۔یو این آئی۔ ظ ا

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */