عاصمہ جہانگیر کو ملے گا ’ نشان امتیاز‘

23مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر صدر ممنون حسین مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 141 پاکستانی اور عالمی ہستیوں کو پاکستان شہری اعزاز سے نوازیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان کی حقوق انسانی کی معروف کارکن رہیں عاصمہ جہانگیر کو بعد از مرگ ’نشان امتیاز ‘اعزازسے نوازاجائیگا۔ 23مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر صدر ممنون حسین مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 141 پاکستانی اور عالمی ہستیوں کو پاکستان شہری اعزاز سے نوازیں گے۔ ان میں سائنس ،ٹکنالوجی ،انجینئرنگ، فلاح بہبود،آرٹ، کھیل اور میڈیا سے تعلق رکھنے والی ہستیاں شامل ہیں۔
کیوبا کے سابق صدر ڈاکٹر فیدل کاسترو کو پاکستان کو نمایاں خدمات فراہم کرنے کے لئے ’نشان پاکستان ‘کے اعزاز سے نوازاجائیگا۔ لوگوں کی خدمت کرنےوالی حقوق انسانی کی معروف کارکن مرحومہ عاصمہ جہانگیر کو ’نشان امتیاز ‘سے نوازاجائیگا۔
نوہستیوں کو ہلال امتیاز اعزاز دیاجائیگا جن میں محمدانور حبیب، اسلم حیات، طارق محمود، ڈاکٹر انجم توقیر، حسین داؤد، میاں محمد عبداللہ اور محمد علی شامل ہیں۔
جاپان کے کیمی ہیدے آندو، بوسنیاکے ہیرس سلاجدجک، کوریا کے ڈاکٹر سانگ جانگ ہوان اور صادق خان کو ستارہ پاکستان اعزازسے نوازاجائیگا۔
فوجی شعبہ میں کارہائے نمایاں انجام دینے والوں اور دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دینے والوں کو ستارہ شجاعت پیش کیا جائیگا۔ ستارہ امتیاز 22 لوگوں کو دیاجائیگا۔ میڈیا شعبہ کی کچھ ہستیوں سمیت کل 44 لوگوں کو صدر کے پرائڈ آف پرفارمنس فار ایکسی لنس سے نوازاجائیگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */