عارف علوی نے پاکستان کے صدر عہدہ کا حلف لیا

حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان اور فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر سیاستدان اور فوجی افسران نے شرکت کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اسلام آباد: پاکستان کے نو منتخب صدر عارف علوی نے عہدہ کا حلف لے لیا۔ پاکستان کے چیف جسٹ ثاقب نثار نے انہیں عہدے کا حلف دلوایا۔ علوی پاکستان کے 13 ویں صدر ہیں۔ سابقہ صدر ممنون حسین کی مدت ہفتہ کو ختم ہو گئی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کی موجود برسر اقتدار جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی ارکان میں سے ایک ہیں۔ حلف برداری تقریب میں وزیر اعظم عمران خان اور فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر سیاستدان اور فوجی افسران نے شرکت کی۔

روایت کے مطابق سبکدوش صدر ممنون حسین بھی نئے صدر کی حلف برداری تقریب میں شریک ہوئے، حلف برداری کے بعد ممنون حسین ایوان صدر سے رخصت ہو کر کراچی روانہ ہو گئے۔

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) نے صدر کی حلف وفاداری تقریب کا بطور احتجاج بائیکاٹ کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔ قومی اسمبلی اور سینٹ کے اپوزیشن لیڈرز میاں شہباز شریف اورراجہ ظفر الحق دعوت نامہ ملنے کے باوجود ایوان صدر کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔ وزیر اعظم کی کفایت شعاری اور سادگی پالیسی کے تحت مہمانوں کی تواضع چائے اور بسکٹ سے کی گئی۔

دانتوں کے اسپیشلسٹ ڈاکٹر علوی (69) نے صدر کے لئے سہ رخی مقابلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن اور پاکستان مسلم لیگ-نواز کے مولانافضل الرحمن کو شکست دی۔

وزیر اعظم کے قریبی ساتھی ڈاکٹر علوی 2006 سے 2013 تک پارٹی کے جنرل سکریٹری رہے اور گزشتہ 25 جولائی کو ہوئے نیشنل اسمبلی کے انتخابات میں کراچی سیٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 09 Sep 2018, 3:29 PM