حافظ سعید پر مہربان ہوئے عمران خان، اقوام متحدہ سے حاصل کی ’خاص‘ اجازت

پاکستانی حکومت نے اقوام متحدہ سے کہا کہ حافظ سعید کی فیملی کو مالی پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ اس کے سبھی کھاتے سیز کیے گئے ہیں۔ پاکستان کی گزارش پر اقوام متحدہ نے ڈیڑھ لاکھ روپے نکالنے کی اجازت دے دی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

دہشت گرد تنظیم جماعت الدعوۃ سربراہ حافظ سعید اس وقت پاکستانی جیل میں ہے۔ لیکن پاکستان کی عمران خان حکومت اس پر کافی مہربان نظر آ رہی ہے۔ ایک طرف تو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کشمیر-کشمیر چیخ کر دنیا کو ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ امن چاہتے ہیں، اور دوسری طرف دہشت گرد حافظ سعید کی مدد کے لیے اقوام متحدہ کے سامنے ہاتھ پھیلا رہے ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصولہ خبروں کے مطابق عمران خان نے اقوام متحدہ سے گزارش کی کہ حافظ سعید کے خرچ کے لیے اس کے بینک سے ڈیڑھ لاکھ روپے نکالنے کی اجازت دی جائے۔ قابل غور یہ ہے کہ اس گزارش کو اقوام متحدہ نے قبول بھی کر لیا ہے۔


دراصل پاکستانی حکومت نے اقوام متحدہ سے کہا کہ حافظ سعید کی فیملی کو پریشانیوں کا سامنا ہے کیونکہ حافظ سعیدکے سبھی بینک سیز کیے گئے ہیں۔ اس لیےحافظ سعید کو اجازت دی جائے کہ وہ اپنے بینک سے ڈیڑھ لاکھ روپے نکال لے۔ چونکہ اقوام متحدہ نے ہی اس پاکستانی دہشت گرد کے بینک اکاؤنٹ کو سیز کرنے کا حکم جاری کیا تھا، اس لیے پاکستان کو مدد کےلیے اس کے سامنے ہاتھ پھیلانا پڑا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عمران خان کی گزارش کو اقوام متحدہ نے منظور کر لیا اور حافظ سعید کو بطور ماہانہ خرچ اکاؤنٹ سے پیسے نکالنے کی جزوی منظوری دے دی۔

واضح رہے کہ امریکہ نے حافظ سعید کے اوپر ایک کروڑ ڈالر کا انعام رکھا ہوا ہے، لیکن پاکستان حکومت کے تحفظ میں یہ ہندوستان کے خلاف سازش تیار کرتا رہتا ہے۔ حافظ سعید 2001 میں ہندوستانی پارلیمنٹ پر ہوئے حملے، 2006 میں ممبئی لوکل ٹرین میں ہوئے سلسلہ وار دھماکے اور 2008 میں ممبئی میں ہوئے حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 26 Sep 2019, 11:10 AM
/* */