شہباز شریف کو مدینہ منورہ میں دیکھ کر ’’چور چور‘‘ کے نعرے لگے

مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی قیادت میں وفد کو دیکھ کر چور چور کے نعرے لگائے گئے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی قیادت میں وفد کو دیکھ کر چور چور کے نعرے لگائے گئے۔ وزیراعظم اپنے وفد کے ہمراہ تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں سینکڑوں لوگوں کو "چور چور" کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ یہ نعرے اس وقت لگائے گئے جب وفد کو مسجد نبوی میں آتے دیکھا گیا۔ بتایا گیا کہ پولیس نے واقعہ کے بعدنعرے لگانے والوں کو گرفتار کر لیا۔

ایک ویڈیو میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی کو دیگر کے ساتھ دیکھا گیا۔ ایک پاکستانی اخبار کے مطابق اورنگزیب نے بالواسطہ طور پر معزول عمران خان کو احتجاج کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ایکسپریس ٹریبیون نے اورنگزیب کے حوالے سے کہا، ’’ اس مقدس سرزمین پر اس شخص کا نام لیا جائے گا کیونکہ ہم اس سرزمین کو سیاست کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہتے۔ لیکن، انہوں نےپاکستانی معاشرے کو تباہ کر دیا ہے۔‘‘


پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے اپنے پہلے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ وزیراعظم پاکستان کے دورہ سعودی عرب میں درجنوں حکام اور سیاسی رہنما ان کے ہمراہ ہیں۔ ٹویٹر پر اس واقعہ کے بارے میں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے، ایک صارف نے لکھا، "فخر ہے پاکستانیوں پر، براہ کرم ہمارے وزیر اعظم اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (PDM) کے مجرموں کے گروہ کا سعودی عرب میں اس قدر شاندار استقبال دیکھ کر خوشی ہوئی"۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ حال ہی میں پاکستان میں وزیراعظم تبدیل ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان تھے لیکن وہ قومی اسمبلی میں اپنی حکومت کے لیے اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کر سکے جس کی وجہ سے انہیں دستبردار ہونا پڑا اور اب شہباز شریف وزیر اعظم ہیں۔ عمران خان پاکستان کے پہلے وزیر اعظم ہیں جن کو اعتماد کے ووٹ کے ذریعہ اقتدار سے بے دخل کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */