عمران خان کی ضمانت سے متعلق 8 درخواستیں سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر
سپریم کورٹ نے عمران خان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی 8 اپیلیں کل سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کل 9.30 بجے اس پر سماعت کرے گی۔

عمران خان، تصویر آئی اے این ایس
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ضمانت بعد از گرفتاری سے متعلق 8 درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہو گئی ہیں۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کل ساڑھے 9 بجے سماعت کرے گی۔ ’ڈان نیوز‘ کے مطابق سپریم کورٹ نے عمران خان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی 8 اپیلیں کل سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کل 9.30 بجے اس پر سماعت کرے گی۔ جسٹس محمد شفیع صدیقی بھی اس بینچ میں شامل ہیں۔
عمران خان نے ایڈووکیٹ سلمان صفدر کے ذریعے 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے اپیلیں دائر کی تھیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری خارج کر دی تھی۔ اس کے خلاف انھوں نے سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔