پاکستان میں برف فیکٹری میں گیس رسنے سے 35 افراد بیہوش

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سرگودھا ضلع یک ایک برف فیکٹری میں بدھ کے روز امونیا گیس رسنے کے سبب کچھ بچوں سمیت کم از کم 35 لوگ بیہوش ہو گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سرگودھا ضلع یک ایک برف فیکٹری میں بدھ کے روز امونیا گیس رسنے کے سبب کچھ بچوں سمیت کم از کم 35 لوگ بیہوش ہو گئے۔

مقامی ٹی وی چینلوں نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ سرگودھا ضلع کے بھلوال علاقے میں برف فیکٹری میں گیس کےرساؤ کی وجہ سے وہاں کام کر رہے مزدور اور آس پاس کے گھروں میں رہنے والے لوگ متاثر ہوئے۔ گیس سے متاثر ہو کر بیمار ہونے والوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں، جن کو الگ اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

اس حادثے کے بعد پورے علاقے میں ہنگامی حالات کا اعلان کرتے ہوئے پولیس اور راحت رساں ٹیموں نے امدادی کام شروع کردیئے ہیں۔ بچاؤ اہلکاروں نے لوگوں کو ان کے گھروں سے بیہوشی کی حالت میں نکالنے کے بعد اسپتال پہنچایا۔ گیس کے رساؤ کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا اور لوگ گیس کے اثرات سے بچنے کے لئے دوسرے علاقوں اور محفوظ مقامات کی تلاش میں ادھر ادھر جانے لگے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے بعد مجرمانہ غفلت کا ایک معاملہ درج کرنے کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے مارچ میں پنجاب کے ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع میں برف کی فیکٹری سے گیس کے رساؤ کے سبب ایک خاتون کی موت ہو گئی اور کئی دیگر بیمار پڑ گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */