پاکستان: کوئلہ کانوں میں دھماکے، 23 افراد ہلاک

حکام کے مطابق ہفتہ کو ہوئے دھماکوں کے بعد کئی کانکن اب بھی کوئلے کی کان میں پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ ہلاک شدگان کی تعدات 23 پہنچ چکی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کوئٹہ: پاکستان کے جنوب مغربی علاقے کی دو کوئلے کی کانوں میں ہوئے دھاکوں میں کم از کم 23 کانکنوں کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق ہفتہ کو ہوئے دھماکے کے بعد کئی کانکن اب بھی کوئلے کی کان میں پھنسے ہوئے ہیں۔ مارگٹ کے علاقے میں کوئلے کی تین کانیں بیٹھ گئیں۔

’ایکسپریس نیوز ‘کے مطابق کوئٹہ میں مارگٹ کے علاقے میں کوئلے کی تین کانیں بیٹھ گئیں جس کے باعث کانوں کے اندر کام کرنے والے 30 کانکن پھنس گئے جن میں سے 16 جاں بحق ہوگئے۔ اس کے علاوہ ایک اور کان میں دھماکہ کے سبب دیگر 7 افراد جان بحق ہوئے۔

پاکستان: کوئلہ کانوں میں دھماکے، 23 افراد ہلاک

کمشنر کوئٹہ جاوید انور شاہوانی کے مطابق حادثے کے وقت 23 مزدور کوئلے کی کان میں کام کررہے تھے کہ حادثہ پیش آیا جس سے یہ ہلاکتیں ہوئیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس اور ریسکیو اہلکار فوراً موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں کو انجام دیا گیا۔ چیف انسپکٹر مائز افتخار احمد کا کہنا ہے کہ کانوں میں پھنسنے والے مزدوروں کی تعداد 30 ہے۔ ہفتہ کو دو کانوں میں دھماکے ہوئے ایک میں 16 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ دوسری کان میں 7 افراد کی جان گئی۔ احمد نے کہا کہ دونوں مقامات پر راحت اور بچاؤ کی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔