پاکستان میں کورونا وائرس کے 2254 نئے معاملے، 35 مریض فوت

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2254 معاملے سامنے آنے کے بعد اتوار کو متاثرین کی تعداد بڑھ کر 10,34,837 ہوگئی۔

علامتی، تصویر یو این آئی
علامتی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ 1495 مزید مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد ٹھیک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 9,41,659 ہوگئی۔ ملک میں کورونا ریکوری شرح بڑھ کر 91 فیصد ہوگئی ہے۔ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2254 معاملے سامنے آنے کے بعد اتوار کو متاثرین کی تعداد بڑھ کر 10,34,837 ہوگئی۔ اسی مدت میں 35 مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد 23,422 ہوگئی ہے۔

پاکستان کے خیبر پختونخوا میں کورونا کے 591 نئے معاملے سامنے آئے جو گزشتہ دو مہینوں میں سب سے زیادہ ہیں اور چھ مریضوں کی موت ہوگئی۔ اس سے پہلے صوبہ میں نو مئی کو 642 معاملے درج کئے گئے تھے۔ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 143 نئے معاملے درج کئے گئے اور صوبہ میں متاثرین کی مجموعی تعداد 30,432 تک پہنچ گئی جبکہ اسی مدت میں کورونا انفیکشن سے کسی بھی مریض کی موت نہیں ہوئی اور مرنے والوں کی تعداد 328 ہی ہے۔


پنجاب صوبہ میں مسلسل دوسرے دن 700 سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 709 نئے معاملے سامنے آئے جبکہ ایک دن پہلے 728 معاملے آئے تھے۔ اس دوران 18 مزید مریضوں کی اس وبا سے موت ہوگئی۔ پاکستان کے قبضہ والے کشمیر میں وبا کے سب سے زیادہ 356 نئے معاملے درج کئے گئے۔ علاقہ میں مسلسل دوسرے دن 300 سے زیاد ہ معاملے درج کئے گئے۔ اس سے پہلے دن 326 نئے معاملے درج کئے گئے تھے۔ اسی مدت میں تین مزید مریضوں کی موت ہوئی۔ اس درمیان راجدھانی اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں 455 نئے معاملے سامنے آئے اور اس کے انفیکشن سے پانچ مزید مریضوں کی موت ہوئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔