زکربرگ کا ’میٹا‘ بھی معاشی بحران کی زد میں، آئندہ سال ملازمین کی ہوگی چھٹنی!

زکربرگ کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسا دور ہے جو زیادہ تیز رفتاری کا مطالبہ کرتا ہے اور مجھے امید ہے کہ ہم کم وسائل کے ساتھ زیادہ کام کریں گے، اس ماحول میں ہم طویل مدتی سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

مارک زکربرگ، تصویر آئی اے این ایس
مارک زکربرگ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

’میٹا‘ کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو افسر مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ کمپنی کا منصوبہ آئندہ سال میں ہیڈکاؤنٹ اضافہ کو لگاتار کم کرنے کی ہے۔ یہ اعتراف کرتے ہوئے کہ سوشل نیٹورک نے معاشی بحران میں داخلہ کیا ہے، جس کا ڈیجیٹل اشتہاری کاروباری پر وسیع اثر پڑے گا۔ زکربرگ نے کہا کہ ٹیم سکڑنے جا رہی ہیں تاکہ ہم توانائی کو کمپنی کے اندر دیگر شعبوں میں منتقل کر سکیں۔

انھوں نے بدھ کو کمپنی کی سہ ماہی اَرننگ کال کے دوران تجزیہ کاروں سے کہا کہ ’’میں اپنے لیڈرس کو اپنی ٹیموں کے اندر یہ طے کرنے کی صلاحیت دینا چاہتا ہوں کہ کہاں ڈبل ڈاؤن کرنا ہے، وہاں بیک فل کرنا ہے اور طویل مدت کی پہل کے لیے تھریش کو کم کرتے ہوئے ٹیموں کی از سر نو تشکیل کہاں کرنی ہے۔‘‘


فیس بک نے دوسری سہ ماہی میں خزانہ میں ایک فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 28.8 ارب ڈالر کی اطلاع دی۔ بدھ کی دیر شب ایکسٹینڈیڈ ٹریڈنگ میں شیئروں میں 3.8 فیصد کی گراوٹ آئی۔ سہ ماہی میں کُل ملا کر میٹا کا منافعہ 36 فیصد گر کر 6.7 ارب ڈالر رہا۔ زکربرگ نے کہا کہ انھوں نے اس سال کی شروعات میں بہت سے لوگوں کو کام پر رکھا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس کی سال در سال ہیڈکاؤنٹ اضافہ اب بھی اگلی کچھ سہ ماہیوں کے لیے کافی ہوگا، لیکن وقت کے ساتھ اس میں گراوٹ جاری رہنی چاہیے۔

زکربرگ کا کہنا ہے کہ ’’اب یہ ایک ایسا دور ہے جو زیادہ تیز رفتاری کا مطالبہ کرتا ہے اور مجھے امید ہے کہ ہم کم وسائل کے ساتھ زیادہ کام کریں گے۔ اس ماحول میں ہم طویل مدت کی سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں جو ہمیں اس بحران سے باہر آنے کے لیے مضبوط بنا دے گا، جس میں ہمارے ڈسکوری انجن اور ریلس، ہمارے نئے اشتہاری انفراسٹرکچر اور میٹاوَرس پر ہمارا کام شامل ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔