یوکرین کے لیے آئندہ 24 گھنٹے بہت اہم، صدر نے برطانوی وزیر اعظم سے کی بات

یوکرین کے صدر ولودمیر زیلینسکی نے برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن سے بات چیت کے دوران کہا کہ ’آئندہ 24 گھنٹے‘ یوکرین کے لیے بہت اہم ہوں گے کیونکہ روس کے ساتھ ان کی جدوجہد جاری ہے۔

ولودمیر زیلینسکی
ولودمیر زیلینسکی
user

قومی آوازبیورو

یوکرینی صدر ولودمیر زیلینسکی نے برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن سے کہا ہے کہ ’آئندہ 24 گھنٹے‘ یوکرین کے لیے بہت اہم ہوں گے کیونکہ روس کے ساتھ ان کی جدوجہد جاری ہے۔ آر ٹی کی رپورٹ میں اس کی جانکاری دی گئی ہے۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ نے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ زیلینسکی نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ان کا ماننا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے یوکرین کے لیے ایک اہم اوقات ہیں۔ جب کہ جانسن نے کہا کہ وہ برطانیہ سے دفاعی مدد یقینی کرنے میں مدد کے لیے سب کچھ کریں گے اور معاونین یوکرین پہنچیں۔

آر ٹی نے بتایا کہ جانسن نے زیلینسکی کی قیادت کی تعریف کی۔ برطانیہ کے خارجہ سکریٹری لیز ٹرس نے اتوار کو متنبہ کیا تھا کہ روس اور یوکرین کے درمیان کی جدوجہد روس اور ناٹو کے درمیان کی جدوجہد میں بھی بدل سکتی ہے، اگر مغربی ملک پوتن کے ساتھ کھڑے نہیں ہوتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔