یمن: بحیرہ احمر میں کشتی الٹنے سے 21 افراد غرقاب

اکرم الاحد نے بتایا کہ یہ تمام مقامی باشندے یمن کے بڑے کامران جزیرے پر ایک رشتہ دار کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں میں 12 خواتین، سات بچے اور دو مرد شامل ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>غرقاب، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

غرقاب، علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

صنعاء: مشرق وسطیٰ ایشیائی ملک یمن کے شمال مغربی ساحل پر بحیرہ احمر میں ایک کشتی الٹنے سے 21 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی حکام نے یہ اطلاع دی۔ ضلع کونسل کے ایک اہلکار اکرم الاحد نے بتایا کہ یہ حادثہ منگل کی سہ پہر حدیدہ بندرگاہی شہر کے شمالی حصے میں ضلع اللحیہ کے نزدیک بحیرہ احمر میں پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ کشتی میں 27 مسافرین سوار تھے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ تمام مقامی باشندے یمن کے بڑے کامران جزیرے پر ایک رشتہ دار کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں میں 12 خواتین، سات بچے اور دو مرد شامل ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ حادثے میں بچ جانے والے چھ افراد کو ابتدائی طبی امداد کے لیے حدیدہ شہر کے الثورہ اسپتال لے جایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ تیز ہوا کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ کامران جزیرہ اور حدیدہ کی بندرگاہ اکتوبر 2014 سے حوثی باغیوں کے کنٹرول میں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔