کون ہیں بریگیٹ، جنھوں نے اپنے شوہر اور فرانسیسی صدر امینوئل میکروں کو سرعام تھپڑ مارا؟ ویڈیو وائرل

72 سالہ بریگیٹ نے امینوئل میکروں سے 2007 میں شادی کی تھی۔ میکروں سے بریگیٹ 25 سال بڑی ہیں۔ موجودہ وقت میں انھیں فرانس کی خاتونِ اول کا عہدہ ملا ہوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فرانسیسی صدر امینوئل میکروں اپنی شریک حیات بریگیٹ کے ساتھ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

فرانسیسی صدر امینوئل میکروں اپنی شریک حیات بریگیٹ کے ساتھ، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

فرانسیسی صدر امینوئل میکروں ویتنام کے دورے پر ہیں۔ اس درمیان ان کی ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے، جس میں ان کی شریک حیات بریگیٹ میکروں انھیں تھپڑ مارتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو کو فرانسیسی صدر دفتر نے زیادہ ترجیح نہ دینے کی بات کہی ہے، لیکن سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ دیکھی اور شیئر کی جا رہی ہے۔ ویڈیو اس وقت کا ہے جب فرانسیسی صدر ویتنام میں اپنے طیارہ سے اتر رہے تھے۔

کئی لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر فرانسیسی صدر میکروں کی شریک حیات بریگیٹ کی اپنی شناخت کیا ہے، اور وہ کیا کرتی ہیں۔ دراصل 72 سالہ بریگیٹ کی شادی میکروں سے 2007 میں ہوئی تھی۔ بریگیٹ عمر میں میکروں سے 25 سال بڑی ہیں۔ موجودہ وقت میں بریگیٹ کو فرانس کی خاتون اول کا عہدہ حاصل ہے۔ ان کی پیدائش فرانس میں ہی ہوئی ہے اور میکروں سے پہلے انھوں نے آندرے نامی شخص سے شادی کی تھی۔


بتایا جاتا ہے کہ بریگیٹ نے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد آندرے سے شادی کی تھی جس سے انھیں 3 بچے ہے۔ بریگیٹ شادی کے بعد اسکول میں پڑھانے لگیں، اور یہیں امینوئل میکروں سے ان کی پہلی ملاقات ہوئی تھی۔ میکروں کی عمر اس وقت محض 15 سال تھی، تب انھیں اپنی ٹیچر بریگیٹ سے عشق ہو گیا تھا۔ میکروں نے جب اس کے بارے میں بریگیٹ کو بتایا تو وہ سخت ناراض ہوئی تھیں۔ پھر کچھ وقت گزرنے کے بعد بریگیٹ کو احساس ہوا کہ میکروں انھیں سچی محبت کرتے ہیں۔ پھر دونوں ’لیو-اِن‘ میں رہنے لگے۔ تقریباً 10 سال تک ساتھ وقت گزارنے کے بعد 2007 میں دونوں نے شادی کر لی۔

جب 2017 میں امینوئل میکروں نے فرانسیسی صدر کا انتخاب لڑا، تو اس وقت بریگیٹ نے انتخابی تشہیر میں انتہائی اہم کردار نبھایا تھا۔ انتخاب میں فتحیابی کے بعد میکروں نے بریگیٹ کے لیے خاتونِ اول کا عہدہ بنوایا۔ بتایا جاتا ہے کہ میکروں سے بریگیٹ کی شادی کے بعد ان کے پہلے شوہر آندرے گمنامی میں چلے گئے۔ اس بات کا تذکرہ 2021 میں اس وقت ہوا جب میکروں اور بریگیٹ کی شادی پر ایک کتاب لکھی گئی۔ اس کتاب میں بریگیٹ کی چھوٹی بیٹی نے انکشاف کیا تھا کہ ان کے والد آندرے شادی کے بعد ہی کہیں الگ تھلگ گمنامی میں چلے گئے۔ بیٹی کے مطابق انھوں نے نہ تو کبھی بریگیٹ کے تعلق سے کچھ بولا، اور نہ ہی میکروں کے بارے میں کبھی بات کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ میکروں اور بریگیٹ کی پہلی ملاقات ان کی بیٹی نے ہی کرائی تھی۔ بریگیٹ کی بیٹی اس وقت میکروں کی دوست تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔