مغربی ایشیائی ممالک ’کورونا وبا‘ سے بے حال

سعودی عرب میں 1،686 نئے کیس رپورٹ ہوئے، متاثرہ افراد کی تعداد 275،905 ہوگئی۔ اس عرصے کے دوران، 24 کی ہلاکت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 866 ہوگئی۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
user

یو این آئی

قاہرہ: مغربی ایشیائی ممالک میں کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کی وبا کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ اسی طرح، عراق میں ایک دن میں ریکارڈ 3،346 نئے کیسز کے ساتھ ، ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 124،609 ہوگئی ہے۔ عراق کی وزارت صحت نے جمعہ کے روز 3،346 نئے کیس درج کیے، جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 124،609 ہوگئی۔ ایک دن میں 70 اموات کے ساتھ، اس بیماری سے اموات کی تعداد بڑھ کر 4،741 ہوگئی ہے، جبکہ 1،888 مریض ٹھیک ہوئے، اب تک مجموعی طور پر 87،434 افراد ٹھیک ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے ایک ، ایران میں جمعہ تک 2،674 نئے ریکارڈ کیے جانے کے بعد متاثرین کی تعداد 304،204 تک پہنچ گئی ۔ ایران کی وزارت صحت و طبی تعلیم کی ترجمان سیما سعادت لاری نے بتایا کہ 226 افراد کی ہلاکت کے بعد اس بیماری سے مرنے والے افراد کی تعداد 16،569 ہوگئی۔ اب تک 261،200 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور 4،041 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔


سعودی عرب میں 1،686 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، متاثرہ افراد کی تعداد 275،905 ہوگئی۔ اس عرصے کے دوران ، 24 کی ہلاکت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 866 ہوگئی ، اور صحت یاب ہونے والوں میں 4،460 کی بازیابی کے بعد ٹھیک ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھکر 235،658 ہوگئی۔ ترکی میں ، 982 نئے کیسوں کی تصدیق کےساتھ متاثرین کی تعداد 230،873 ہوگئی۔ 17 افراد کی موت کے بعد اب تک 5،691 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

اسرائیل میں متاثرہ 934 نئے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 70،970 ہوگئی۔ وزارت صحت کے مطابق ، اس عرصے کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 512 ہوگئی ہے۔ مراقش میں ، کورونا کے 1،063 نئے کیسز سے ملک میں متاثرین کی تعداد 24،322 ہوگئی ہے۔ کویت میں 428 کیس رپورٹ ہوئے ، جس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 66،957 ہوگئی۔


الجیریا میں 563 نئے معاملے ،متاثرین کی تعداد 30،3944 ہوگئی۔متحدہ عرب امارات میں ، 283 نئے کیسز سامنے آئے ، جس سے متاثرین کی تعداد 60،506 ہوگئی۔ قطر میں 235 نئے کیسز ،متاثرین یی تعداد 110،695 ہوئی۔ لبنان میں 222 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 107،377 ہوگئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 01 Aug 2020, 11:01 AM