برطانیہ سمیت اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں شدید برف باری کی وارننگ

محکمہ کے مطابق ٹھنڈی ہواؤں اور ہلکی برف باری کے ساتھ لندن میں درجہ حرارت منفی 2 ڈگری رہے گا۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لندن: برطانیہ سمیت اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں آئندہ چند گھنٹے کے دوران شدید برفباری کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے جاری وارننگ میں پیر تک ٹریفک اور کھڑی گاڑیوں سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی منقطع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ برطانیہ کے مغربی اور وسطی حصے کے علاقوں میں برف باری کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور ان علاقوں میں پیلے رنگ کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

برطانیہ کے قومی محکمہ موسمیات نے ملک کے دارالحکومت لندن میں بھی متعدد مقامات پر شدید برف باری کی وارننگ جاری کی ہے اور اگلے ہفتے کے دوران ٹھنڈ بڑھنے اور تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق ٹھنڈی ہواؤں اور ہلکی برف باری کے ساتھ لندن میں درجہ حرارت منفی 2 ڈگری رہے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔