دہلی میں کورونا کے سرگرم معاملوں میں کمی جاری

اس دوران دو مریضوں کی کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 10879 ہوگئی ہے۔ راجدھانی میں شرح اموات بہت کم ہو گئی ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

راجدھانی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گزشتہ دنوں کی طرح کورونا کے نئے معاملوں کے مقابلے صحت مند ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کے سبب سرگر معاملے کم ہو رہے ہیں اورکل یہ کم ہو کر 1100 کے قریب رہ گئے ہین۔

دہلی میں اتوار کے روز سرگرم معاملے 62 کم ہوکر اب 11112 ہوگئے ہین۔ راجدھانی میں صحت مند ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے سرگرم معاملوں میں یہ کمی درج کی گئی ہے۔اب دہلی کا باشندو ں میں کورونا کاخوف ہو تا جا رہا ہے۔


دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے آج جاری بلیٹن کے مطابق اس مدت میں 119 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد 636035 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 179 مزید مریضوں کے صحت مند ہونے سے کورونا کے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 624044 ہوگئی۔ راجدھانی میں مریضوں کے صحت مند ہونے کی شرح اب بڑھ کر 98.11 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

اس دوران دو مریضوں کی کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 10879 ہوگئی ہے۔ راجدھانی میں شرح اموات بہت کم ہو گئی ہے۔ اموات کے معاملے میں دہلی ملک میں چوتھے مقام پر ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔