’جلد ہی کینسر سے ولادیمیر پوتن کی ہو جائے گی موت، روس میں اقتدار سے بے دخل کرنے کی سازش شروع‘

چونکہ پہلے ہی کئی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ ولادیمیر پوتن سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں، اس لیے یوکرین کے جاسوس چیف کے دعووں کو سرے سے خارج نہیں کیا جا سکتا۔

ولادیمیر پوتن، تصویر آئی اے این ایس
ولادیمیر پوتن، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

روسی صدر ولادیمیر پوتن کی خراب طبیعت سے متعلق خبریں کئی بار سامنے آ چکی ہیں۔ اب یوکرین کے جاسوس چیف کایرلو بڈانوف کا ایک ایسا بیان سامنے آیا ہے جو حیرت انگیز ہے۔ انھوں نے ولادیمیر پوتن کو لے کر کچھ ایسے انکشافات کیے ہیں جنھیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ایک انگریزی نیوز ویب سائٹ ’دی سن‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کایرلو بڈانوف نے کہا ہے کہ پوتن کی جلد ہی کیسر سے موت ہو جائے گی۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی جانکاری دی ہے کہ روس میں انھیں اقتدار سے بے دخل کرنے کی سازش شروع ہو چکی ہے۔

چونکہ پہلے ہی کئی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ ولادیمیر پوتن سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں، اس لیے یوکرین کے جاسوس چیف کے دعووں کو سرے سے خارج نہیں کیا جا سکتا۔ میڈیا میں پہلے ہی کئی ایسی ویڈیوز سامنے آ چکی ہیں جن میں دیکھا گیا ہے کہ پوتن کو کئی طرح کی جسمانی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔ یوکرین سے جنگ کے درمیان ان کو عوامی موجودگی میں کئی بار تھکا ہوا دیکھا گیا ہے، اور چہرہ بھی پھولا ہوا دکھائی دیا ہے۔ کئی بار تو بولتے ہوئے ان کی زبان بھی پھسلی ہے۔


اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پوتن نے نیا سال روس سے باہر منایا ہے۔ نئے سال کے دوران ولادیمیر پوتن ملک میں پھیلی ایک بیماری سے بچنے کے لیے اُرال کے پہاڑوں میں بنے بنکر میں چلے گئے تھے۔ دراصل روس میں ایک بخار نے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ کئی افسران کو متاثر کیا ہے۔ پوتن کے بنکر میں پناہ لینے کو اسی سے جوڑ کر دیکھا گیا تھا۔ ’دی مرر‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق پوتن کی صحت پہلے سے ہی ٹھیک نہیں ہے، او راسی فکر کی وجہ سے وہ نئے سال کا جشن منانے بنکر میں چلے گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔