امریکہ: مشی گن والمارٹ میں چاقو بازی کا خوفناک معاملہ، 11 افراد زخمی، 6 کی حالت سنگین، مشتبہ گرفتار

گرینڈ ٹریورس کاؤنٹی شیرف دفتر نے بتایا کہ شام تقریباً 4:45 بجے ایک 42 سالہ شخص اسٹور میں داخل ہوا اور ایک فولڈنگ چاقو سے 11 لوگوں پر حملہ کر دیا۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/volkova_ma57183">@volkova_ma57183</a></p><p></p></div>

ویڈیو گریب ’ایکس‘@volkova_ma57183

user

قومی آواز بیورو

امریکہ کی مشی گن ریاست کے ٹریورس سٹی کے ایک والمارٹ اسٹور میں چاقو بازی کا خوفناک معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعہ میں کم سے کم 11 لوگوں پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس میں 6 کی حالت سنگین ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ اچانک ہوا واقعہ لگتا ہے، معاملے میں ایک مشتبہ کو پکڑ کر حراست میں لیا گیا ہے۔

واقعہ کے بعد ہنگامی خدمات کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچی اور لوگوں کی مدد کی۔ رہائشیوں سے والمارٹ اور آس پاس کے کاروباریوں سے دور رہنے کی گزارش کی گئی کیونکہ واقعہ کے بعد حالات بگڑ گئے تھے۔ گرینڈ ٹریورس کاؤنٹی شیرف دفتر ٹریورس سٹی کے والمارٹ میں ہوئے چاقو بازی معاملہ کی جانچ کر رہا ہے۔


مشی گن کے ایک شیرف نے بتایا کہ یہ واقعہ اچانک ہوا۔ اس معاملے میں ایک مشتبہ کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ گرینڈ ٹریورس کاؤنٹی شیرف دفتر نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں بتایا کہ شام تقریباً 4:45 بجے ایک 42 سالہ شخص اسٹور میں داخل ہوا اور ایک فولڈنگ چاقو سے 11 لوگوں پر حملہ کر دیا۔ شیرف دفتر کے مطابق شیرف کا ایک ڈپٹی کچھ ہی منٹوں میں وہاں پہنچا اور اس شخص کو حراست میں لے لیا۔ اسٹور میں موجود لوگوں نے بھی مشتبہ کو پکڑنے اور متاثرین کا علاج کرنے میں مدد کی۔

ٹریورس سٹی سے تقریباً 25 میل دور آنر میں رہنے والی 36 سال کی ٹفنی ڈفیل نے بتایا کہ وہ پارکنگ میں تھی، تبھی انہوں نے اپنے آس پاس ہنگامہ ہوتے ہوئے دیکھا۔ یہ بہت ہی خوفناک تھا۔ میں ڈر گئی تھی۔ یہ کچھ ایسا ہے جو آپ فلموں میں دیکھتے ہیں۔ آپ جہاں رہتے ہیں وہاں اس کی امید نہیں کرتے۔


مُنسُن ہیلتھ کیئر نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ شمالی مشی گن علاقے کے سب سے بڑے اسپتال میں 11 لوگوں کا علاج چل رہا ہے۔ اسپوکس پرسن  میگن براؤن کے مطابق سبھی لوگ چاقو سے کیے گئے حملے کے شکار ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں 6 کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔

والمارٹ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ پولیس کی جانچ میں مدد کر رہے ہیں۔ آگے کی کسی بھی طرح کی جانکاری کے لیے پولیس سے رابطہ کریں۔

واضح رہے کہ ٹریورس سٹی امریکہ کے مشی گن کا ایک چھوٹا سا شہر ہے۔ اس کی آبادی تقریباً 16 ہزار ہے۔ یہاں پر خوبصورت لیک ویو ہیں جس کی وجہ سے سیاحوں کا یہاں آنا جانا لگا رہتا ہے۔