امریکہ: مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 5 زخمی

پولیس مشتبہ شخص کی تلاش کر رہی ہے، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ماسک والا چھوٹا آدمی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp;GettyImages</p></div>

تصویرGettyImages

user

یو این آئی

شکاگو: مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں پیر کی رات کیمپس میں ہونے والی فائرنگ میں تین افراد ہلاک اور کم از کم پانچ زخمی ہوگئے۔ یونیورسٹی پولیس نے اس کی تصدیق کی ہے۔ پولیس مشتبہ شخص کی تلاش کر رہی ہے، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ماسک والا چھوٹا آدمی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں فائرنگ دو مقامات اکیڈمک بلڈنگ اور یونین بلڈنگ میں کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ماسک لگائے ہوئے حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔ مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے مشتبہ شخص کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام کلاسز اورکیمپس کی سرگرمیاں 48 گھنٹے کے لیے منسوخ کر دی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔