امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اسرائیل میں، غزہ پر حملوں میں آئی شدت، کئی اونچی عمارتیں تباہ، 13 فلسطینی جاں بحق
اتوار کو نیتن یاہو اور مارکو روبیو اپنی بیویوں، امریکہ کے اسرائیل میں سفیر مائیک حقابی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ یروشلم کی مقدس دیوار اور اس کے پاس کی سرنگوں کا دورہ کرنے گئے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اتوار کو اسرائیل پہنچے۔ اسی وقت اسرائیلی دفاعی فوج (آئی ڈی ایف) نے شمالی غزہ پر اپنے حملے مزید تیز کر دیے۔ ان حملوں میں کئی اونچی عمارتیں تباہ ہو گئیں اور 13 فلسطینیوں کی جان چلی گئی۔ روبیو نے دورے سے پہلے کہا تھا کہ وہ اسرائیلی افسروں سے یہ جاننے آئے ہیں کہ غزہ میں آگے کی حکمت عملی کیا ہوگی، خاص طور پر گزشتہ ہفتے قطر میں حماس رہنماؤں پر ہوئے اسرائیلی حملے کے بعد، جس سے جنگ روکنے کی کوششوں کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔
روبیو کا دو روزہ دورہ اسرائیل کے لیے امریکی حمایت کی علامت مانا جا رہا ہے، خاص طور پر تب جب اقوام متحدہ میں اگلے ہفتے فلسطینی ریاست کو منظوری کو لے کر ایک بحث ہونے جا رہی ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو آزاد فلسطینی ریاست کی منظوری کے سخت خلاف ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نیتن یاہو سے ناراض ہیں کیونکہ قطر کی راجدھانی دوحہ میں اسرائیلی حملے کی جانکاری امریکہ کو نہیں دی گئی تھی، پھر بھی روبیو اسرائیل کے دور پر ہیں۔
اتوار کو نیتن یاہو، روبیو اپنی بیویوں، امریکہ کے اسرائیل میں سفیر مائیک حقابی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ یروشلم کی مقدس دیوار اور اس کے پاس کی سرنگوں کا دورہ کرنے گئے۔ نیتن یاہو نے کہا، مجھھے لگتا ہے کہ روبیو کی یہ یاترا اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل-امریکہ کا اتحاد دیوار کے جتنا ہی مضبوط اور ٹکاؤ ہے، جس کے پتھروں کو ہم نے چھوا۔
واضح رہے کہ جمعہ روبیو اور ٹرمپ نے قطر کے وزیر اعطم سے ملاقات کی تھی جس میں حملے کے بعد کی حالت پر بات چیت ہوئی۔ امریکہ کی یہ لگاتار دو میٹنگیں ایک قطر کے ساتھ اور ایک اسرائیل کے ساتھ، ظاہر کرتا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اس حملے کے باوجود اپنے مغربی ایشیا کے دونوں اہم معاونین کے ساتھ توازن بنائے رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
وہیں اتوار کو عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ دوحہ میں ملے تاکہ اسرائیلی حملے کو لے کر ایک ساجھا رخ طے کیا جا سکے۔ پیر کو ان ملکوں کے اہم رہنما قطر میں چوٹی کانفرنس کے لیے ملیں گے۔ نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر خارجہ گدون سار بھی پیر کو امریکہ کے اراکین پارلیمنٹ کی ایک بڑی پارٹی کو خطاب کریں گے جو اسرائیل دورے پر سیاسی تبادلہ خیال کے لیے آئے ہیں۔
اتوار کو غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں 13 فلسطینیوں کی موت ہو گئی جبکہ کئی افراد زخمی ہیں۔ مقامی اسپتالوں نے بتایا کہ ان حملوں میں شفا اسپتال کے پاس ایک گاڑی، غزہ سٹی کے ایک چوراہے اور دیر البلاح شہر میں ایک تمبو کو نشانہ بنایا گیا۔ دیر البلاغ واقعہ میں ایک ہی کنبہ کے 6 لوگوں کی موت ہوئی جن میں دو ماں باپ اور ان کے تین بچے اور بچوں کی چاچای شامل ہیں۔
غزہ پر اسرائیلی حملوں کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کو منتقی ہونے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ اسرائیلی فوج نے زہ شہر کے کئی ٹاوروں کو خالی کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔ فلسطینی طبی اہلکاروں نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں سے غزہ شہر خالی کرنے کو کہا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔