امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن آئندہ ماہ چین کا دورہ کریں گے

پولیٹیکو نیوز کی رپورٹ کے مطابق انٹونی بلنکن کے ایجنڈے میں یوکرین پر روس کی خصوصی فوجی کارروائی، چین کے جوہری ہتھیاروں اور چین میں امریکی شہریوں کی گرفتاری جیسے مسائل شامل ہونے کی توقع ہے۔

انٹونی بلنکن، امریکی وزیر خارجہ، تصویر آئی اے این ایس
انٹونی بلنکن، امریکی وزیر خارجہ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن 5-6 فروری کو چین کا دورہ کریں گے۔ پولیٹیکو نیوز کی رپورٹ کے مطابق انٹونی بلنکن کے ایجنڈے میں یوکرین پر روس کی خصوصی فوجی کارروائی، چین کے جوہری ہتھیاروں اور چین میں امریکی شہریوں کی گرفتاری جیسے مسائل شامل ہونے کی توقع ہے۔

روزنامہ اخبار نے واشنگٹن میں انٹونی بلنکن کے مجوزہ دورے سے واقف سفارت کاروں کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ امریکی وزیر خارجہ 5-6 فروری کو چین کا دورہ کریں گے اور بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب کن گانگ سے ملاقات کریں گے۔


انٹونی بلنکن کا چین کا دورہ نومبر 2022 میں انڈونیشیا میں چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ امریکی صدر جو بائیڈن کی ملاقات کے بعد ہونے والا ہے، جس میں جو بائیڈن نے چین کے ساتھ "بات چیت کا کھلا چینل برقرار رکھنے" کا عزم کیا تھا۔ اس دورہ سے اس بات کا امتحان بھی ہو گا کہ آیا دونوں صدور کے درمیان ملاقات سے کشیدگی کے وقت امریکہ اور چین کے تعلقات کو مزید نتیجہ خیز بنانے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔